صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسلام جمخانہ سن 2022-2023 کرکٹ اکیڈمی نے انڈر 14 اور انڈر 19 کے لئے داخلے جاری کئے

74,868

ممبئی : ممبئی میں اگر آپ رہتے ہیں اور آپکے بچے کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آپکے لیے سنہری موقع ہے کیونکہ ممبئی کے اسلام جمخانہ کی کرکٹ اکیڈمی میں سن 2022-2023 کرکٹ اکیڈمی کا آغاز ہو چکا ہے اسکے لئے اسلام جمخانہ انتظامیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ انڈر 14 اور انڈر 19 والے وہ کھلاڈی لڑکے یہاں ایڈمیشن لے سکتے ہیں جو کرکٹ میں اپنا بہتر مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں ۔

جمخانے کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ جمخانہ اب قوم ملت کے ان ہونہار بچوں کو تراش کر ہیرے کی شکل دینا چاہتا ہے جو ملک ملت کا نام نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ممالک بھی روشن کرے اس لئے جمخانے کی جانب سے شروع کی جارہی رواں برس کی کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ لیکر ماہر کوچ کی رہنمائی میں ٹریننگ لیں ۔

آپکو بتا دیں کہ اسلام جمخانہ واحد جمخانہ ہے جہاں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے جاتے ہیں جمخانے اب اس سے ایک اور قدم آگے بڑھ کر اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ قوم کے ان بچوں کو وہ ساری سہولتیں بآسانی دستیاب ہوں جو کسی بھی معیاری کریکٹ کلب میں دستیاب ہوتے ہیں ۔

اکیڈمی کے چیئرمین انور چودھری نے کہا کہ دور حاضر میں ہمیں ان بچوں کے مستقبل انکی دلچسپی کے بارے میں معلومات ہونی بیحد ضروری ہے اور کھیل کے میدان میں اگر وہ اپنی کامیابی کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں تو اسلام  جمخانے کے دروازے انکے لئے کھلے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.