صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی لوکل ٹرینوں میں بابا بنگالی کے پوسٹروں سے عوام پریشان

65,500

ممبئی : جی ہاں یہ درست ہے، بنگالی بابا کے پوسٹروں سے عوام پریشان ہیں اور یہ ضعیف الا عتقادی سے لڑنے والے افراد خصوصی طور سے نریندر دابھولکر کی قربانیوں کا کھلا مذاق بھی ہے ۔ لیکن آپ غلط سمت میں سوچ رہے ہیں یہ ناگپاڑہ کے توڑو ، زمین مافیا اور نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار بابا بنگالی عرف شری معین اشرف کے تعلق سے نہیں ہے ۔ معین اشرف عرف بنگالی بابا کےت اشتہار کیلئے اس کے جاہل مریدوں کی کمی نہیں ہے ۔

یہ دوسرے بنگالی بابائوں کے تعلق سے خبر ہے لیکن ہیں تو یہ بھی بنگالی بابا اور درپردہ یہ لوگ اپنے کام کے لحاظ سے تو توڑوئے ناگپاڑہ کے چیلے ثابت ہوں گے ۔ کیوں کہ ان بے چاروں کا یہ نصیب کہاں کہ وہ امیر کبیر افراد کو اپنے پھندے میں پھنسائیں جو گھر کا راشن ہی نہیں اور بہت کچھ اسکی نذر کردیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ ٹرین کے ڈبوں میں لگے ان پوسٹروں کیخلاف کچھ مہذب شہریوں نے محکمہ ریلوے سے شکایت کی ہے جس پر مغربی ریلوے نے یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ جلد ہی کارروائی کی جائے گی ۔ امید ہے دیر سے ہی سہی لیکن ٹرین کے ڈبوں سے اس طرح کے پوسٹر ضرور ہٹا لئے جائیں گے ۔

اصل مسئلہ تو اس بنگالی بابا کا ہے جو کسی بھی وی آئی پی کے ساتھ فوٹو کھینچوا کر اس سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور اس کیخلاف خبر شائع کرنے والے صحافیوں اپنے چمچوں کی مدد سے ایف آئی آر درج کرواکر انہیں پریشان کرتا تھا ۔ ماضی میں بنگالی بابا عرف شری معین اشرف کی دہشت کا شکار ہفتہ روزہ سیرت کے معین الدین اجمیری مرحوم ہوچکے ہیں ۔ لیکن اس کے بعد ایک اور صحافی شاہد انصاری سے الجھنا اس کیلئے مہنگا ثابت ہوا اور اب کوئی پولس اسٹیشن اس کے ایک حکم پر ایف آئی آر درج نہیں کرتا ۔

کاش کہ پولس افسران اور سیاست داں بنگالی بابا عرف شری معین اشرف جیسے جاہل پیروں کے فریب میں آنے سے بچ سکتے ۔ واضح ہو کہ معین اشرف عرف بنگالی بابا آزاد میدان فسادات و قتل کا ملزم ہے جس کا معاملہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے معلق ہے اور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اس سے ہرجانہ نہیں وصولا گیا ۔ معلوم یہ بھی ہوا ہے کہ جب سے شندے فڑنویس کی نئی حکومت آئی ہے تب سے بابا بنگالی عرف معین اشرف روپوش ہے ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی ہٹ لسٹ میں بابا بنگالی کا نام شامل ہے جس کی آزاد میدان والے مسئلہ میں کبھی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.