صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خانگی بس ایجنٹ کے اسٹینڈ سے مسافروں کو لیجانے سے ایس ٹی کو نقصان

1,180

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) خانگی مسافر برادرگاڑیوں کے ایجنٹ کی جانب سے ایس ٹی بس اسٹینڈ سے مسافروں کو لیجانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن انتظامیہ اس جانب توجہ دینے تیار نہیں ہے ۔ اورنگ آباد ضلع میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن عوام کی سہولت کے لئے بس چلاتا ہے لیکن دن بدن مسافروں کی تعداد کم ہورہی کمی ڈیژل کے داموں میں اضافہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سبب ایس ٹی کارپوریشن کو خسارہ ہورہا ہے اس پر ستم یہ کہ خانگی مسافر بردار گاڑی مالکان کے چھوڑے ہوئے ایجنٹ ایس ٹی بس اسٹینڈ احاطے میں داخل ہو کر بے جھجک مسافرین کو لے جارہے ہیں ۔

سلسلہ سڈکو بس اسٹینڈ پر بھی جاری ہے حالانکہ ایجنٹوں پر لگام لگانے کے لئے سیکورٹی گارڈ رکھے گئے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر ایجنٹوں یا خانگی گاڑی مالکان پر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے ڈپو انتظامیہ بھی اس مسئلے پر خٓموش تماشائی بناہوا ہے ۔ اگر جلد اس جانب توجہ نہ دی گئی اور خانگی مسافر بردار گاڑی مالکان اور ان کے ایجنٹوں پر لگام نہ لگائی گئی تو مستقبل میں ایس ٹی کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.