صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چھ ماہ بعد بھی آٹو رکشہ میں کیوآر کوڈ اسٹیکر نہیں

آر ٹی اوکے سخت فیصلے صرف کاغذ پر مسافروں کو پریشانی

1,092

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) آٹو رکشہ میں کیو آر کوڈ اسٹیکر نے لگانے والے اور رکشہ مینٹینس کی جانچ نہ کرنے والے ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کرنے اور ان کا پرمٹ رد کرنے کا فیصلہ آر ٹی او نے کیا ہے۔ کچھ آٹو رکشہ ڈرائیور مسافرین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں جس کے باعث تکرار اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اور خواتین کے تحفظ کے مقصد سے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کمیٹی نے مسافر بردار گاڑیوں میں کیوآر کوڈ اسٹیکر لگانے لازمی کردیا ہے جس کے مطابق آٹو رکشہ ٹیکسی کول کیمپ گاڑیوں میں پرمٹ ہولڈرس او رڈرائیورس کی تفصیلات گاڑی نمبر پرمٹ نمبر اور گاڑی کی فٹنس ہنگامی حالات میں مدد اور شکایت کے لئے ہیلپ لائن نمبر اورموبائل فون کی تفصیلات والا کیوآر کوڈ اسٹیکر نمایاں طور پر لگانا ضروری کیا گیا ہے اس فیصلے پر عمل آوری کے لئے ریاست میں سب سے پہلے اورنگ آباد آر ٹی او نے کارروائی شروع کی ہے لیکن چھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد شہر میں موجود آٹو رکشہ پر کیو آر کوڈ اسٹیکرس نہیں لگایا جاسکا ۔ لہذا اب آر ٹی او نے کیوآر اسٹیکر لگائے بنا گاڑی کے فٹنیس کی جانچ نہ کرتے گاڑی مالکان یا ڈرائیور سے جرمانہ وصول کرتے اور گاڑی کا پرمٹ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.