اورنگ آباد پولس کمشنریٹ کی جانب سے اسکولی طلبہ کیلئے آتشیں اسلحہ نمائش
اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اورنگ آباد پولس کمشنریٹ کی جانب سے ایک نمائش آج رکھی گئی جہاں اسکولی طلبہ کو ویپنس دکھائے گئے اور پولس ملازمین نے طلبہ کی رہنمائی کی پولس رائزنگ ڈے کی مناسبت سے اورنگ آباد پولس کمشنریٹ کی جانب سے شہر میں ۲ سے ۸ جنوری تک مختلف پروگرام رکھے گئے تھے ۔
اسی سلسلے میں ایک نمائش رکھی گئی جہاں اسکولی طلبہ کو وہ ویپنس دکھائے گئے ۔ جو پولس افسران و اہلکار استعمال کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پولس ملازمین نے طلبہ کی رہنمائی کی اور انھیں پولس ڈپارٹمنٹ کے کام کاج سے واقف کروایا ۔
پولس کمشنریٹ سے اطلاع ملی ہے کہ پولس رائیزنگ ڈے کے پروگراموں کے سلسلے میں ۵ جنوری کو واک فارویمن سیفٹی کا اہتمام کیا جارہا ہے یہ ریلی صبح ۶ بجے مل کارنر سے نکلے گی ۔