صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی اورتھانے میں بڑھتی گرمی سے عوام پریشان

42,048

ممبئی اور تھانے ضلع میں متواتر بڑھنے والی گرمی سے عوام میں پریشان ہیں۔ برہن ممبئی مہانگرپالیکا (بی ایم سی) عوام کو متعدد قسم کی شہری اور طبی سہولیات فراہم کرتی ہے تاکہ لوگ اطمینان سے زندگی بسرکرسکیں۔ اسی تناظر میں شہر و مضافات میں بڑھتی گرمی سے ہونے والی پریشانی اوراس کی وجہ سےپھیلنےوالی بیماریوں سے عوام کو محفوظ رکھنےکیلئے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر ( مغربی مضافات ) ڈاکٹر سنجیو کمار کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر منگلا گومارےنےگرمی میں احتیاطی تدابیر اپنانےکی گائیڈ لائنزجاری کی ہیں۔

جس میں گرمی سے بچنے کیلئے عوام کوکن باتوںکا خیال رکھنا ہے اس کی معلومات فراہم کی گئی ہے،ساتھ ہی کن کھانے پینے کی اشیاءکا استعمال اور کن کھانے پینےکی چیزوںسے گریز کرناہے ،یہ بھی بتایا گیا ہے ۔ گرمی سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوںسے اپیل کی گئی ہےکہ پیاس نہ لگنے کی صورت میں بھی زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں۔بھاری اور مسالہ دار کھانا کھانے سے گزیزکریں۔ہلکے کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال کریں۔ سوتی اورہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، دھوپ میں باہر نکلنے پر چھتری، چشمہ، ٹوپی، جوتااور چپل استعمال کریں۔سفر کے دوران پانی اور پیاز ساتھ میں رکھیں۔

تاکہ دورانِ سفر پیاس لگنے پرپانی پی سکیں ۔پیاز رہنے سے لُو لگنے کا خطرہ نہیں ہوتاہے۔ کام پر جاتےوقت دھوپ میںسرپر ٹوپی لگائیں یا چھتری کا استعمال کریں۔ ضرورت پڑنے پر سراور چہرے پرموٹا سوتی کپڑا باند ھ لیں۔علاوہ ازیں اپنےسر ،چہرے ، ہاتھ اور پائوںکوگیلے کپڑے سے بار بار پوچھیں۔پارک کی جانے والی موٹرگاڑیوں میں چھوٹے بچوںیا پالتو جانور نہ چھوڑیں۔ پالتو جانوروںکو سایہ دار جگہوں پررکھیںاور انہیںزیادہ سے زیادہ پانی پلائیں۔ اپنےگھروںکو ٹھنڈارکھیں۔پردے ،شٹر اور سورج کی شعاعو ںکو روکنےکیلئے بالکنی میں چھجہ لگوائیں۔ رات کے وقت گھروںکی کھڑکیاں کھول کر رکھیں، پنکھے کا استعمال کریں۔گیلے کپڑے اور ٹھنڈے پانی سے باربار نہائیں۔ اوآر ایس ، لسی ، لیموں اور ناریل پانی پئیں، چائے، کافی اور کولڈڈرنکس سے گریز کریں۔ طبیعت خراب ہونے کا احساس ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ہیٹ اسٹروک سے متاثرہونے والوںکیلئے مشورہ جو لوگ گرمی کی وجہ سےہیٹ اسٹروک سے متاثرہوتے ہیں۔ انہیں ٹھنڈی جگہ پر اطمینان سےرکھیں۔ ان کے جسم کوباربار پانی سے دھوئیں اورگیلےکپڑے سےپوچھیں۔ ان کے سرپر قابل برداشت درجہ حرارت والا ٹھنڈا پانی ڈالیںتاکہ اس شخص کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوسکے۔ اسے او آرایس یا لیمو پانی پینےکیلئےدیں تاکہ اس کا جسم ری ہائڈریٹ ہوسکے۔ ان تدابیر سے مریض کو وقتی راحت مل جائے گی لیکن ہیٹ اسٹرو ک کے مریض کوفوراً ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ورنہ ہیٹ اسٹروک سے مریض کی جان جانے کاخطرہ ہوتاہے، اس لئے اسےڈاکٹر کودکھانااوراسپتال داخل کرناضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.