پولس نے چاندی کی اینٹ ضبط کی
ناندیڑ: (منتجب الدین) قدیم مونڈھا علاقہ میں ایک تاجر کے قبضہ سے پولس نے کل دو کلو وزنی چاندی کی اینٹ ضبط کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایل سی بی کے انسپکٹر سنیل نکاڑجے اور ان کی ٹیم جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں مصروف تھی اسی دوران انہیں اطلاع ملی تھی کہ قدیم مونڈھا کے مُرمُرا گلی میں ایک تاجر کے پاس ڈھائی کلو وزنی چاندی کی اینٹ موجود ہے ۔ پولس نے منوج روترے نامی تاجر کے پاس سے اینٹ ضبط کی چونکہ اس تاجر کے پاس ضروری کاغذات موجود نہیں تھے۔ اس بناء پر پولس نے یہ چاندی کی اینٹ ضبط کر کے اس کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں دفعہ 124کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس چاندی کی اینٹ کی قیمت 75ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ۔