ٹرین میں زیورات سے بھرا بیگ بر آمد
ناندیڑ:(منتجب الدین) ممبئی سے بذریعہ ناندیڑ ناگپور جانے والی نندی گرام ایسپکریس کے اے سی کوچ میں سفر کرنے والے ایک مسافر کو ایک بیگ دستیاب ہوا تھا انہوں نے یہ بیگ پولس کے حوالے کیا پولس نے زیورات سے بھرا بیگ جس مسافر کا تھا اسے لوٹا دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق یشونت کالج کے پروفیسر پریم سنگھ چوہان نندی گرام ٹرین میں اے سی تھری ٹائر کوچ میں سفر کر رہے تھے ۔ انہیں سیٹ پر ایک بیگ ملا انہوں نے یہ بیگ کنوٹ پولس کے حوالے کیا ۔ کنوٹ ریلوے پولس نے اس بیگ کو کھول کر دیکھا تو اس میں چھ لاکھ روپئے مالیت کے سونے کے زیورات تھے ۔ ٹرین میں سفر کرنے والے سمیر راٹھوڑ اور ان کی اہلیہ یہ بیگ سیٹ پر بھول گئے تھے ۔ پولس نے ان سے رابط کر کے ان کا بیگ انہیں لوٹا دیا جس پر انہوں نے پروفیسر چوہان اور کنوٹ ریلوے پولس کا شکریہ ادا کیا ۔