صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم میں تیزی

1,339

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) بقیہ ہندوستان کے شہری خواہ کسی سیاست داں یا موجودہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسی سے نالاں اور پریشان ہوں لیکن اورنگ آباد کے شہری ان پریشانیوں کے علاوہ ایک اور پریشانی کا سامنا کررہے ہیں اور وہ ہے آوارہ کتوں کی دہشت ۔ پہلے آوارہ سیاست داں ہی کیا کم تھے جو کتوں نے بھی اس میں شمولیت اکتیار کرلی ۔ کم از کم کتوں میں اتنا تو شعور ہونا ہی چاہئے کہ وہ ایسی حرکتوں سے انسانوں کو تنگ نہ کریں ۔ یہاں کے شہری پہلے سے ہی کئی طرح کی مصیبتوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ بہر حال شہر میں غیر قانونی ہورڈنگ کو ہٹانے ٹیکس وصولی مختلف کمپنیوں کے کیبل ہٹانے کی خصوصی مہم کے ساتھ اب کارپوریشن کی  جانب سے آوارہ کتوں کو پکڑنے کی بھی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کا گذشتہ روز بڈی لین سے آغاز کیاگیا ہے ۔

دن بھر میں کارپوریشن کے تین ڈاگ اسکواڈ نے ۳۲ کتوں کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بارودگر نالہ علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک معصوم کی جان چلی گئی اس واقعہ کو لے کر عوام میں غصہ کا اظہار کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ عوامی تنظیموں اور کارپوریٹرس نے بھی آوارہ کتوں کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اور الزام لگایا تھا کہ میونسپل کارپوریشن آوارہ کتوں سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوتی جارہی ہے ۔ اسی کے مدنظر میونسپل کارپوریشن نے منصوبہ بندی کی اور اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس مہم کے تحت ۱۱؍ تا ۳۱ دسمبر شہر کے آوارہ کتوں کو پکڑ کر قید کرنے کی مہم شروع کردی ہے اس سلسلے میں ڈاگ اسکواڈ نے سنٹرل ناکہ میں ان کو رکھا گیا ہے جہاں ان کی نسبندی کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.