صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر کی جیلوں میں قید زیر سماعت مزید ۷؍ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا: انیل دیشمکھ

288,820

ممبئی : مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کو دیکھتے ہوئے قیاس کیا جا رہا ہے کہ صوبے میں چین سے زیادہ کرونا کے مریض ہوسکتے ہیں۔ صوبہ میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاست کی ۸؍ جیلوں کو مکمل طور سے لاک ڈاون کر دیا گیا تھا جسکی وجہ سے جیل میں موجود کوئی بھی فرد باہر نہیں آسکتا ہے اور نہ ہی کوئی باہر کا شخص جیل کے اندر جا سکتا ہے۔

موجودہ صورت حال نے صوبے کی ۶۰؍ جیلوں میں ۳۸؍ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں ۔ ۱۷؍ہزار قیدی جو انڈر ٹرائیل ہیں ایسے قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے لیا گیا ہے جن میں اب تک کے ۱۰؍ ہزار قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا ہے اس طرح کی معلومات ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے دی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جیلوں میں کام کرنے والے افراد پولس اہلکار کے علاوہ قیدیوں میں کرونا کو لے کر خوف و ہراس کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل پونہ کی یروڈہ جیل میں قید ۴؍ قیدی مثبت پائے جانے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کچھ قیدیوں کی پیرول پر رہائی عمل میں آئی تھی۔ ریاست کی جیلوں کا حال یہ ہے کہ اس میں گنجائش سے زیادہ قیدی قید ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.