صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نجی لیباریٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کی فیس متعین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل

289,454

ممبئی: ریاست میں کرونا کی جانچ کے لئے منظور شدہ لیبارٹریوں کی کورونا کی جانچ کی فیس طئے کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مذکورہ معلومات وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کمیٹی سات دنوں کے اندر قیمتیں متعین کرےگی۔ کورونا کی جانچ کے لئے کمیٹی کو دیے گئے مکتوب پر محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ، ڈاکٹر۔ پردیپ ویاس کے دستخط ہیں۔

ریاست میں کرونا کی جانچ کے لئے لیبارٹیوں زیادہ سے زیادہ کورونا کی جانچ ہو اس مقصد کے تحت ریاستی حکومت نے ڈاکٹر سدھاکرشندے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سربراہی میں فیس کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں اجے چندن والا جوائنٹ ڈائریکٹر ، محکمہ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، پروفیسر امیتا جوشی ، گرانٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کے ممبر ہیں اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسیز ممبر سکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

ریاست میں کرونا کے تیز پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر آئی سی ایم آر نے آر ٹی پی سی آر جانچ کی سہولیات والی 44 سرکاری اور 36 نجی لیبارٹریوں میں کورونا کی جانچ کے لئےمنظوری دی ہے ۔ یہ جانچ سرکاری لیبارٹریوں میں بلا معاوضہ کی جا رہی ہیں۔ آئی سی ایم آر نے نجی لیبارٹریوں کے لئے ۴۵؍سوروپے کی شرح مقرر کی تھی اس وقت کے ٹیسٹ کے لئے درکار کٹس درآمد کرنا پڑرہی تھی مگر اب یہ کٹس ملک میں ہی بنائی جارہی ہیں اور دستیاب بھی ہیں۔ لہذا آئی سی ایم آر نے تسلیم شدہ لیبارٹریوں سے گفتگو کرکے کرونا ٹیسٹ کی شرح کو دوبارہ طے کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

یہ کمیٹی ریاست کے تمام اضلاع میں آئی سی ایم آر کے منظور شدہ نجی لیبارٹریوں سے گفتگو کرے گی تاکہ کورونا ٹیسٹوں کی شرحوں کو مقرر کیا جاسکے اور سات دنوں کے اندر اندرجانچ کی فیس کا تعین کیا جاسکے۔ جس کی بنیاد پر کمیٹی ضلعی سطح پرضلع کلکٹر کواپنی فیس کے تعلق سے آگاہ کرے گی۔ ضلع کلکٹر ٹنڈر کے ذریعے متعلقہ اضلاع کے نرخوں کو طے کریں گے۔ جب تک کلکٹر ٹینڈر کا عمل مکمل نہیں کرتے اور اس کی شرح طے نہیں ہوجاتی ہے تب تک اس کمیٹی کے ذریعہ طے شدہ شرح کے مطابق متعلقہ لیبارٹری سے معاوضہ لیا جاسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.