صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایم ایم آر ڈی اے نے 42 دکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا

54,697

ممبئی : ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں ایم ایم آر ڈی اے نے بیک وقت 42 دکانوں اور گالوں کو نوٹس جاری کر کے ان سے غیر قانونی قبضے سے ہٹنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ نوٹس میں ایم ایم آر ڈے اے نے کہا کہ اس جگہ کا دورہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہاں 42 دکانیں مکمل طور پر غیر قانونی ہیں اور یہاں ایک شادی ہال بھی ہے جو غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا تھا۔

 ایم ایم آر ڈی اے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے ان جگہوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے انہیں خود سے ہٹ جانا چاہیے نہ ہٹنے کی صورت میں ایم ایم آر ڈی اے اپنی سطح پر اس کے خلاف کارروائی کرے گا اور اس کارروائی میں کسی بھی قسم کے مالی نقصان کا ذمہ دار ایم ایم آر ڈی اے نہیں ہوگا۔

 

اس معاملے میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایم آر ڈی اے میٹروپولیٹن کمشنر ایس وی آر سرینواس نے کہا کہ اس جگہ پر غیر قانونی طریقے سے دکانیں بنائی گئی ہیں اس لیے نوٹس دیا گیا ہے، اب اس کے لیے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے تاکہ اس پر کارروائی کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.