صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چھوٹا سونا پور میدان میں بی ایم سی کا ہتھوڑا ، لوگوں نے بنگالی گینگ کا مذاق اڑایا

64,739

ممبئی : انجمن اسلام چھوٹا سونا پور میدان جسے کچھ سال قبل بابا بنگالی گینگ نے ناجائز اور غیر قانونی طور سے ہتھیا لیا تھا ، اس میدان میں بی ایم سی نے ہتھوڑا چلادیا ، اس کے بعد بابا بنگالی گینگ کی ہر طرف تھو تھو ہو رہی ہے ۔

خبر کے مطابق بابا بنگالی گینگ کا بنگلہ دیش میں متحرک رکن عبد الرحیم فیس بُکیا جسے بنگالی بابا نے ممبرا سے ممبئی رنگ بازی کیلئے بلایا ہے اور مقامی غنڈہ اسلم لاکھا ان دنوں میدان میں غیر قانونی طور سے میدان میں ایک گھر بنارہا تھا۔ جیسے ہی اس کی معلومات بی ایم سی کو ہوئی بی ایم سی اپنے لائو لشکر کے ساتھ پہنچ گئی اور ہتھوڑا چلا دیا ۔

ہتھوڑا چلنے کی وجہ سے بابا بنگالی گینگ کے درمیان افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا کیوں کہ بابا بنگالی کے غیر قانونی تعمیر پر بی ایم سی کا ہتھوڑا چلنا ایسا ظاہر کرتا ہے کہ بابا بنگالی کی ذاتی جائداد پر ہتھوڑا چلا ہو کیوں کہ زمین مافیا کا قریبی ہونے کی وجہ سے ہر قبضہ کی ہوئی زمین کو ذاتی ملکیت سمجھتا ہے ۔

بابا بنگالی کی ہمیشہ سے عادت رہی ہے کہ وہ سامنے آکر غنڈہ گردی نہیں کرتا بلکہ اپنے چیلوں اور گینگ کے دیگر ممبروں کو غنڈہ گردی کیلئے سامنے لاتا ہے ۔ لیکن اس کے کئی چیلے اور گینگ ممبر اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں اس لئے اس نے اپنے بنگلہ دیشی چیلے عبد الرحیم فیس بُکیا کو ان دنوں ممبئی میں چھوٹا سونا پور علاقہ میں رہنے والوں کو پریشان کرتا ہے ۔

روزانہ شام کو کھانا کھانے کے بعد بنگلہ دیشی عبد الرحیم فیس بُکیا سو نمبر پر فون لگاکر علاقہ کے لوگوں کو پریشان کرنے کیلئے جھوٹی شکایت کرتا ہے تاکہ علاقہ کے لوگ پولس سے خوفزدہ ہوکر بابا بنگالی کی گینگ سے منسلک ہوجائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.