صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہا امن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو گلدشتہ پیش کیا اور عوامی مفاد میں اقدام کی توقع کا اظہار کیا

48,208

ممبئی : مہاراشٹر کی موجودہ حکومت جس کے کابینہ کی تشکیل بھی ابھی تک ایک معمہ ہے ، سے عوام خصوصی طور سے کچھ اقلیتی غیر سرکاری تنظیموں نے بہتر توقعات وابستہ کرلی ہے اور اس کے اظہار کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسی کڑی کو جوڑتے ہوئے ۶؍ اگست کو  مہا امن کمیٹی (این جی او) کے صدر شاکر پنجابی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ سمبھاجی شندے کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیز مہا امن کمیٹی کی جانب سے موجودہ حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مہا امن کمیٹی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان خواہشات اظہار کیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں تمام کوششیں کریں گے ۔ انہوں نے کہامہاراشٹر کے عوام ان سے عوام کی فلاح  کی توقع رکھتے ہیں۔ مہاامن کمیٹی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ حکومت لوگوں کے وعدے پورا کرنے میں کوئی کوئی کوتاہی نہیں برتے گی اور مہاراشٹر کا نام نہ صرف ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بلکہ پوری دنیا میں بلند کرے گی۔ اس موقع پر مہاامن کمیٹی کے صدر شاکر پنجابی اور جنرل سکریٹری ریحان منیار کے علاوہ تنظیم کے دیگر اراکین موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.