صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رمضان المبارک میں ممبئی سمیت مہاراشٹر میں  امن وامان بحال رہیگا،: وزیرِ اعلیٰ شندے

43,158

ممبئی : آج یہاں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ  شندےنے یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ممبئی سمیت مہاراشٹر میں امن وامان بحال رہیگا اور کسی بھی طرح کی شرانگیزی اور شرپسندکی کو برداشت نہیں کیا جا ہے گا۔سماج وادی پارٹی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ایم ایل اے  رئیس شیخ بھیونڈی اور علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران شندے نے یہ اعلان کیا۔


اس موقع پر ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ کل سے ماہ مقدس رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور ریاست میں چند فرقہ پرست طاقتوں نے اشتعال انگیزی اور شرانگیزی پھیلا رکھی ہے جبکہ تلنگانہ سے راجہ سنگھ جیسے متعصب لیڈر یہاں آکر اشتعال انگیزی کررہے ہیں جبکہ لو جہاد ہے نام پر بڑی تعداد میں ریلیاں نکال کر ممبئی اور ریاست کا ماحول خراب کیا جارہا ہے ،اس لیے ماہ رمضان میں ایسی قوتوں کو جوکہ ایک مخصوص فرقہ کے خلاف متحرک ہیں ،روکنے کی ضرورت ہے۔


وزیراعلی ایکناتھ شندےنے ممبئی کے پولیس کمشنر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں ہدایت دی کہ ماہ رمضان میں شہر میں امن برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور نقض امن کونقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

مسلم عمائدین شہر کی وزیر اعلی سے ملاقات کے دوران ابوعاصم اعظمی نے فرقہ پرستوں پر کارروائی اور نقص امن پر خاص توجہ دینےکا مطالبہ کیا – سحری اور افطار سمیت شب میں ہوٹلییں جاری رکھنے کی اجازت فراہم ہو ۔ تروایح کے لئے خاص بندوبست کیا جائے  –


  ممبئی رمضان میں بہتر نظم و نسق اور لاؤڈ اسپیکر کا تنازع کے دوران فرقہ پرستوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج ودھان بھون میں مسلم نمائندہ  تنظیموں کے سربراہان کی وزیر اعلی کی اہم میٹنگ میں کیا ہے انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ فرقہ پرست جماعت اور سیاسی جاعت رمضان میں لاؤڈااسپیکر کی آڑ میں تنازع پیدا کرکے ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں _مسلم وفد نے رمضان میں ہونے والی دشواریوں کا بھی تذکرہ کیا ۔

سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ رمضان میں نظم و نسق کے ساتھ مسلمانوں کو خاص سہولت فراہم کی جائے اور فرقہ پرستوں پر کارروائی ہو کیونکہ یہ نقص امن کےلئے خطرہ ہے اعظمی نے بتایاکہ رمضان میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال میں رعایت دی جائے سرکار کو اختیار ہے کہ وہ خاص موقعوں میں رعایت فراہم کر سکتی ہے اس لئے سرکار کو مسلمانوں کے تہوار کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور اس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کو فروغ دینے کی سعی کرنی چاہئے_

Leave A Reply

Your email address will not be published.