صحافی سماج کی تیسری آنکھ ہے: ضلع ایس پی
پولس کی غلطی کی نشاندہی بھی کریں اور ان کے اچھے کاموں کی ستائش بھی ضروری ہے
ناندیڑ:( منتجب الدین)صحافی سماج کی تیسری آنکھ ہے پولس اور صحافیوں کے تعلقات بھی ہمیشہ گہرے رہیں ہے۔ اس طر ح کا اظہار خیال ضلع سی پی سنجے جادھو نے کیا۔ ناندیڑ پولس محکمہ کی جانب سے دیوالی کے مد نظر پولس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ایس پی سنجے جادھو ، ایڈیشنل ایس پی اکشئے شندے ، ڈپٹی ایس پی ابھجیت پھسکے ، اے جی خان ، پولس انسپکٹر سنیل نکاڑجے ، انیرودھ کاکڑے ، مچھندر سروسے ، سندیپ شیولے ، دوارکا داس چکھلی کر ، صاحب رائو نرواڑے، پولس پی آر او اشوک لاٹھکر و دیگر موجود تھے ۔ ایس پی سنجے جادھو نے کہا کہ صحافیوں کو ضروری ہوتا ہے کہ وہ بغیر کسی کے دبائو کے غیر جانبدارانہ اپنے فرائض کو انجام دیں صحافیوں کی تحریر سے سماج میں تبدیلی آتی ہے ۔ پولس کی جانب سے اگر غلطی ہوتی ہے تو اس کی نشاندہی کریں اور پولس کے اچھے کاموں کی ستائش بھی کریں ۔ صحافی سماج میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں ، اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی خدمات بے لوث طریقہ سے انجام دیں ۔