مانجرا ندی میں ڈوب کر دو نوجوانوں کی موت
ناندیڑ:( نامہ نگار)ـ ناندیڑ ضلع کے بلولی تعلقہ کے مانجرا ندی میں ڈوب کر دو مسلم نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلولی تعلقہ کے کاسرالی گائوں کے رہنے والے محمد نواز محمد نظیر قریشی۲۱سال اور شیخ افتخار شیخ معز ۲۰؍ سال یہ دونوں اپنے دوستوں کے ساتھ بودھن سے واپس گائوں کی طرف لوٹ رہے تھے راستے میں مانجرا ندی پر تمام دوست تیرنے کے لئے ٹہر گئے یہ دونوں نوجوان بھی مانجرا ندی میں چھلانگ لگائے ۔ چونکہ ریتی نکالنے کی وجہ سے اس مقام پر گہرا گڑھا بن چکا تھا اور اس پانی میں یہ دونوں نوجوان غرقاب ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کے ڈوب جانے کی اطلاع ملتے ہیں بلولی پولس اور گائوں کے لوگ بڑی تعداد میں وہاں پہنچے اور ندی سے نعشوں کو باہر نکالا ۔ بلولی پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔