صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جمعیۃ علماء ہند کے وکیل نے ایف آئی آر کی کاپی محروسین کو دیئے جانے کیلئےعدالت میں عرضی داخل کی

این آئی کی چھاپہ ماری میں امروہہ سے گرفتار مفتی سہیل و دیگر کی عدالتی حراست میں توسیع

1,241

نئی دہلی :این آئی کی چھاپہ ماری میں امروہہ سے گرفتار مفتی سہیل و دیگر کا مقدمہ آج دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوا ۔ اس موقع پر  جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی جانب سے مقرر کردہ وکیل ایڈووکیٹ محمد نوراللہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

ایس جے راکیش سیال نے ملزمین کی عدالتی حراست میں 26؍فروری تک کی توسیع کا حکم جاری کیا ۔ دریں اثناء  جمعیۃ  کے وکیل نے عدالت میں عرضی داخل کی کہ این آئی اے نے مطالبہ کے باوجود ایف آئی آر کی کاپی ملزمین کو نہیں دی ہے ۔ اس لیے ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں این آئی اے کو کاپی دیے جانے کی ہدایت دے ۔ ایس جے راکیش سیال نے 26؍فروری کی اگلی سماعت کے لیے اس عرضی کو قبول کرلیا ۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ نوراللہ نے بتایاکہ ایف آئی آر کی کاپی کی حصولیابی ایک بنیادی حق ہے ۔ ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جان سکے کہ بالآخر ان پر کیا الزامات ہیں تا کہ وہ دفاع کی تدابیر اختیار کرسکے ۔ انھو ں نے بتایا کہ اس سلسلے میں این آئی اے کی جانب سے ٹال مٹول ہورہی تھی ۔ اس لیے ہمیں عدالت میں عرضی داخل کرنی پڑی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.