صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جماعت اسلامی ناگپور کی شعبہ خواتین نے دیگر خواتین تنظیموں کے ساتھ ملکر یوم آئین منایا   

1,596

ناگپور : ’یوم آئین‘ کے موقع پر آج جماعت اسلامی ناگپور کی حلقہ خواتین  نے ’واک فار سنویدھان‘ کے تحت شہر کی مختلف خواتین تنظیموں کے ساتھ شریک ہو کر اس تقریب میں حصہ لیا ۔  خواتین کی مختلف تنظیموں میں اوبی سی انتر راشٹریہ مہیلا سنگھ ، مہیلا شکتی جاگروک منچ ، حلقہ خواتین مراٹھا سیوا سنگھ ، حلقہ خواتین جِجَاؤ بریگیڈ ، سکھی سنجیونی مہیلا منچ اور سنویدھان سنرکشن منچ خاص طور سے موجود تھیں ۔ واضح ہو کہ جماعت اسلامی ملک اور ریاست میں انصاف پسند اور روادار طبقوں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر موجودہ مخدوش حالات کو معمول پر لانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے کوشاں ہے ۔ شعبہ خواتین کی جانب سے مذکورہ بالا پروگرام بھی اسی مشن کا ایک حصہ ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.