صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مرکزی حکومت کے بجٹ میں غیر اہم اسکیمات کا اعلان کرکے دھوکہ دیا جارہا ہے : کسانوں کا الزام

1,235

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مرکزی حکومت نے آج اپنے دور اقتدار کا آخری اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی بجٹ پیش کردیا ہے اس بجٹ میں کسانوں کے التواء میں پڑے مطالبات کو نظر انداز کئے جانے اور غیر اہم اور بے سود اسکیمات کا اعلان کئے جانے سے نہ صرف کسان ناراض ہیں بلکہ اعلان کردہ اسکیمات کو وہ ایک دھوکہ بتارہے ہیں لوک سبھا انتخابات سے قبل حکومت ہند نے آج عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا ۔ آئندہ انتخابات سے قبل موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے اس بجٹ میں اخراجات اور ٹیکس سے متعلق نئی پالیسی کا بھی اعلان کیاگیا ہے ۔

پارلیمنٹ میں یہ بجٹ مرکزی وزیر پیوش گویل نے وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں پیش کیا ۔ اس بجٹ سے کسانوں کو کافی امیدیں وابستہ تھیں ۔ بالخصوص مہاراشٹرا کے کسانوں کو جو ان دنوں قحط کی مار جھیل رہے ہیں حکومت نے بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے لئے کیش ڈول اسکیم کے علاوہ مویشی پالنے والے اور دودھ فروخت کرنے والے کسانوں کے مفاد میں کام دھینو اسکیم اور وزاعظم کسان سمان ندھی کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان سے کسان خوش ہونے کے بجائے سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد نمائندے نے کچھ کسانوں سے بات کی انہوں نے بتایا کہ مرکز کی موجودہ حکومت سے انہیں کافی امیدیں تھی کہ وہ کسانوں کی زرعی پیداوار کو مناسب دام دلوائے گی ۔ لیکن حکومت نے کسانوں کے اس اہم مطالبہ کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے چند اسکیمات کسانوں کے ہاتھ میں تھما دیئے ۔ جو کسانوں کے ساتھ بڑا دھوکہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.