صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مجلس کے کارپوریٹر نے رشید پورہ گنیش کالونی میں ڈیڑھ کروڑ کے ترقیاتی کام شروع کئے

ہرراستے کو سمنٹ کانکریٹ روڈ میں تبدیل کرکے ساکنان کی پریشانی دور کردی گئی : ناصر صدیقی

1,277

اورنگ آباد : (جمیل شیخ):پچھلے ۳۰ سالوں کے دوران میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تاریخی شہر اورنگ آباد بالخصوص قدیم شہر کے وارڈوں میں ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے یاجو کروائے گئے۔ ان کی کوالیٹی انتہائی ناقص تھی یہی وجہ ہے کہ وارڈوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی چلی گئی ۔ لیکن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریشن پہنچتے ہی ان وارڈوں کی حالت میں سدھار آیاہے بلکہ وارڈوں میں تیزی سے عمدہ کوالیٹی کے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک وارڈ گنیش کالونی ہے جہاں مختلف ترقیاتی کام مکمل کئے  جاچکے ہیں اور جو کام بچے ہیں انہیں شروع کروایا جارہا ہے۔ حال ہی میں وارڈ کے کارپوریٹر اور اتحاد گروپ قائد کی موثر نمائندگی کے سبب وارڈ میں تقریباًدیڑھ کروڑ کی لاگت سے سمنٹ راستوں کے تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں یا شروع کروائے جارہے ہیں اسی طرح گنیش کالونی وارڈ بلکہ اطراف کے لوگوں کی سہولت کے لئے اس وارڈ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک دواخانہ تعمیر کیا گیا ہے جس کا عنقریب افتتاح ہوگا ۔

تفصیلا ت کے مطابق دو دن قبل ڈویژنل کمشنر کی رہائش گاہ سے عالمگیر کالونی تک کے تعمیری کام شروع کیاگیا ہے ۔ اس ضمن میں نمائندے نے متعلقہ کارپوریٹر ناصر صدیقی سے بات چیت کی انہوں نے بتایا کہ ۱۰؍ لاکھ کی لاگت سے سمنٹ کانکریٹ راستے کا تعمیری کام تیزی سے شروع کردیاگیا ہے اسی طرح ابوبکر مسجد تا اورنگ آباد ٹائمز کالونی تک ۲۵؍ لاکھ کی لاگت کا سمنٹ کانکریٹ راستے کے تعمیری کام شروع کیا جارہا ہے ۔ پاکیزہ فنکشن ہال تا روڈ پارک سوسائٹی اور نیشنل انٹی گریشن اسکول تا درگاہ حضرت نور الہدی راستے کا کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔ کارپوریشن ان دونوں کاموں کی تعمیر کے لئے ۶۰ لاکھ روپئے کے ٹینڈر کو منطوری دے چکی ہے۔ اسی طرح گنیش کالونی حنا نگر رشید پورہ تک ۲۰ لاکھ کے راستے کے تعمیری کام کا ٹینڈر بھی عنقریب ہوجائے گا۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے ناصر صدیقی نے بتایا کہ ۲۰۱۵ میں منتخب ہو کر جب وہ کارپوریشن پہنچے تھے تو وہ وارڈ میں مسائل کا انبار تھاپینے کے پانی اور بار بار چوکپ ہونے والی ڈرینج لائنوں سے لوگ پریشان تھے ۔

راستوں کے تعمیری کام شروع کرنے سے پہلے ایک منصوبہ بند طریقے سے وارڈ میں ترقیاتی کام شروع کرنے پلان کیا گیا ۔ آبرسانی پائپ لائن اور ڈرینج پائپ لائن کے کام پہلے کروائے گئے تاکہ ان کامو ںکی کھدائی سے راستے خراب نہ ہوں۔انہو ںنے بتایا کہ آج وارڈ میں ڈرینج اور آبرسانی پائپ لائن کو ایک دوسرے کی مخالف سمت میں بچھایاگیا ہے تاکہ مستقبل میں ڈرینج کے پانی کا آبرسانی پائپ لائن میں کبھی کنٹمپ نیشن نہ ہوں۔ناصرصدیقی نے بتایا کہ شتابدی نگر سے لے کر ہرش نگر ک میونسپل کارپوریشن کا کوئی بہتر دواخانہ موجود نہیں ہے ۔ ہرش نگر میں ایک ہیلتھ سنٹر چلتا ہے۔ جہاں صرف اوپی ڈی ہوتی ہے ۔ لوگوں کی پریشانی بالخصوص وارڈ کے غریب لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سلیم علی تالاب کے کنارے ایک بہترین دواخانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔

انتظامیہ سے نمائندگی کے بعد اسے منظوری حاصل کی گئی اور آج اس دواخانہ کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ جہاں مریضوں کی سہولت کا بھرپور خیال رکھاجائے گا۔ انہ وںنے بتایا کہ یہ صرف ان کے اپنے وارڈ کی بات نہیں ایم آئی ایم کے ہر کارپوریٹر نے اپنے وارڈ میں ترقیاتی کام کروانے کو ترجیح دی اور آج تقریباً ہر وارڈ میں اطمینان بخش طریقے پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میںاتحاد گروپ کے قائد ناصر صدیقی نے نمائندے کو بتایا کہ الحمد اللہ وارڈ میں تقریباً ۹۰ فیصد ضروری او راہم ترقیاتی کام مکمل کروالئے گئے ہیں جو باقی ہیں وہ آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔ اور شائد آئندہ سال کے لئے کوئی کام باقی نہیں رہے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.