سانگلی ضلع کے سیکڑوں کارکنان کی کانگریس میں شمولیت
ممبئی : سانگلی ضلع کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سیکڑوں کارکنان نے آج کانگریس کے لیڈر مناف حکیم و سانگلی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرتھوی راج پاٹل کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس موقع پر مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ممبرپارلیمنٹ اشوک چوہان نے ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر جن لوگوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں راشٹروادی کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر وسابق میونسپل کارپوریٹر ہارون خطیب ، سابق میونسپل کارپوریٹر محمد منرے ، راشٹروادی کانگریس اوبی سی سیل کے ضلع صدر راجیش گوساوی ، راشٹروادی کانگریس اقلیتی سیل کے سانگلی شہر صدر توفیق جمعہ دار ، سابق میونسپل کارپوریٹر سجاد بھوکرے ، سابق پنچایت سمیتی ممبر بالا صاحب بھنڈارے ، ایم آئی ایم کے میرج شہر صدر سعید سوداگر ، آر آر پاٹل یوتھ فاؤنڈیشن کے پونے ضلع کے سابق صدر رشید رزاق بارگیر ، آل انڈیا اوبی سی مہاسنگھ کے بانی صدر روی کمار چنیا سوامی نے اپنے کارکنان کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔
ان تمام کا استقبال کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ کانگریس میں ان تمام لوگوں کی شمولیت سے سانگلی ضلع میں کانگریس مضبوط ہوگی ۔ اس موقع پر سابق وزیر سریش شیٹی ، سانگلی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرتھوی راج پاٹل ، مناف حکیم ، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گنیش پاٹل ، ریاستی ترجمان سچن ساونت ، پرتھوی راج ساٹھے ، رام کشن اوجھا وغیرہ موجود تھے ۔