صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حاجی عرفات شیخ آل انڈیا صوفی بورڈ پیر عادل کے صدر مقرردسمبر میں نئی ممبئی میں صوفی بھون کا سنگ بنیاد

89,199

حاجی عرفات شیخ آل انڈیا صوفی بورڈ پیر عادل کے صدر مقرردسمبر میں نئی ممبئی میں صوفی بھون کا سنگ بنیاد،

حکومت 5،کروڑ کا تعمیری فنڈ دے گی:عبدالستار شیخممبئی:نئی ممبئی میں اگلے ماہ صوفی بھون کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔حکومت مہاراشٹر صوفی بھون کی تعمیر کے لئے 5،کروڑ روپے ادا کرے گی۔باندرہ کے رنگ شاردا ہال میں منعقد ایک شام خواجہ غریب نواز کے نام، صوفی کانفرنس میں جید بزرگان دین پیر قدیراللہ شاہ قادری کے لاثانی پیر،فہمی پیر ترقی پیر،تصوری پیر اور ممبئی بی جےپی کے صدر ورکن اسمبلی اشیش شیلار،کانگریس کے رکن اسمبلی امین پٹیل اور ہزاروں پیر عظام کے سامنےریاست کے اقلیتی امور کے وزیر عبدالستار شیخ نے صوفی بھون کی تعمیر و سنگ بنیاد کا اعلان کیا۔ صوفی کانفرنس کے روح رواں حاجی عرفات شیخ کو اس نورانی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں موجود درگاہوں اور آستانوں کو کلکٹر،ریوینیو،،تحصیلدار،اقلیتی محکمہ یا وقف بورڈ کی جانب سے کوئی بھی مشکل درپیش ہے تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔واضح رہے اس کانفرنس میں آل انڈیا صوفی بورڈ پیر عادل،کا قیام عمل میں آیا جس میں شیوخ،مرشدین اور خلفاء نے اتفاق رائے سے حاجی عرفات شیخ کو بورڈ کا صدر اور پیر عادل کے پوتے کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ بیجا پور میں پیر عادل کا آستانہ مبارک موجود ہے اور پورے ہندستان میں ان کے ایک لاکھ سے زائد پیر موجود ہیں۔ اپنی تقرری پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ شریعت،طریقت،حقیقت اور معرفت کےعلم سے دلوں کو روشن کرنے والی اس نورانی محفل میں مجھے جو ذمہ داری اور اعزاز سے نوازا گیا ہے میں سمجھتا ہوں یہ مجھ پر میرے دادا پیر حضرت عادل،پیر مخملی اور میرے والد سلامتی پیر کی مہربانی اور کرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تو صرف بورڈ کے قیام کا عمل میں آیا ہے مگر ہمارے بزرگوں کاتصرف روبہ عمل ہے سرکاروں کے تصرف سے ریاستی سرکار نے صوفی بھون کے لئے اراضی کی فراہمی اور 5،کروڑ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا صوفیوں نے اس ملک میں بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کی ہے اور صراط مستقیم کی راہ دکھائی ہے۔صوفی بھون کی تعمیر کا مقصدِ یہی ہے کہ یہاں سے صوفیوں کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ سینہ بہ سینہ دینی علوم کا جو سلسلہ جاری ہے اسے عام کیا جائے۔

بی جے پی ممبئی کے صدر و رکن اسمبلی اشیش شیلار نے اس موقع پر کہا کہ حاجی عرفات شیخ عمل پر یقین رکھتے ہیں قوم مسلم کا یہ جاں باز سپاہی ہمیشہ اپنی قوم کے لئے سینہ سپر رہتا ہے ان کی یہ ادا ہمیں پسند ہے کیونکہ یہ ریا کاری سے پاک ہے اور سچائی پر منحصر ہے۔ کانگریس کےرکن اسمبلی امین پٹیل نے اس موقع پر حاجی عرفات شیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اج رنگ شاردا ہال میں ہزاروں مرشدین اورمریدین کی موجودگی نے ماحول کو روحانی اور پر نوربنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے سعادت کی بات ہوگی کہ وہ صوفی بورڈ کے کام آئیں۔صوفی کانفرنس کی ابتداء میں قوال دانش صابری کے صوفیانہ کلام اور احمد سید کی خوبصورت نظامت نے چار چاند لگادئے،خواجہ یونس علی شاہ قادری،حضرت صوفی فہمی پیر،،سلطان سبحانی پیر،ترقی پیر،سرکار عطاری پیر،عاشق پیر،رنگیلے پیر،نرالے پیر،ظہور پیر،معروف پیر اور ان کے سینکڑوں خلفاء کی موجودگی سے ہال جگمگا رہا تھا ہر سو اللہ ھو کی صدا گونج رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.