صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگال سمیت 5 ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کیلئے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان، دو مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا

13,720

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ ریاستوں کے لئے ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 2 مئی کو سامنے آئیں گے۔ مغربی بنگال میں انتخابات 8 مراحل میں ہوں گے۔ مرکز کے زیر انتطام ریاست پڈوچیری میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ نتیجے دو مئی کو آئیں گے۔ تمل ناڈو اور کیرل میں محض ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ یہاں ووٹنگ 6 اپریل کو ہوگی۔ یہاں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ آسام میں انتخابات تین مرحلے میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے چار ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار ایک ریاست میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ گھر گھر انتخابی تشہیر کے لئے صرف 5 لوگوں کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔ ان انتخابات میں نامزدگی کا عمل آن لائن بھی ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے دوران کئی ملازم اور افسر تو کووڈ-19 انفیکشن کی چپیٹ میں آئے، ٹھیک ہوئے اور پھر انتخابی ڈیوٹی نبھائی۔ ہم نے ایسے کئی کورونا بہادروں کو صدر جمہوریہ ایوارڈ دلایا، ان کا احترام کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا کہ گراونڈ فلور سبھی ووٹنگ مراکز ہوں گے۔ سیکورٹی اہلکار ایڈوانس ہی بھیجے جا رہے ہیں۔ صرف بنگال ہی نہیں نہیں بلکہ سبھی پانچ ریاستوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ گھر گھر انتخابی تشہیر کے لئے 5 لوگوں کے ساتھ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ان انتخابات میں نامزدگی کا عمل آن لائن بھی ہوگا۔

مغربی بنگال میں ابھی ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو 211 سیٹیں ملی تھیں۔ لیفٹ اور کانگریس کا اتحاد 76 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ اس بار ریاست میں پوری طاقت جھونک رہی بی جے پی محض 3 سیٹیں نکال پائی تھی۔ دیگر کے کھاتے میں 4 سیٹیں آئی تھیں۔

آسام میں گزشتہ اسمبلی یعنی 2016 میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ اسے 86 سیٹیں ملی تھیں۔ کانگریس کو 26 اور اے آئی ڈی یو ایف کو 13 سیٹیں ملی تھیں۔ دیگر کے پاس ایک سیٹ تھی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.