ضلعی سطح کے فائنل مقابلے میں بھیونڈی ڈاکٹر س کرکٹ کلب کا قبضہ
بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھارتی رِیاست مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں گذشتہ دنوں بوئسر کے تاراپور کلب گراؤنڈ پر ’بوئسر ڈاکٹرس پریمیر لیگ‘ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ۔ جس میں تھانہ ، ڈومبیولی ، بھیونڈی ، ایرولی ، نالا سوپارا ، بوئسر ، پال گھر اور دہانو کی کل بارہ ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلہ ’بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب‘ اور ایرولی کی ٹیم کے بیچ ہوا ۔ ایرو لی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دیئے گئے چار اورس میں ۲۵ رن کا ٹارگٹ پیش کیا ۔ جواب میں بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب ٹیم نے تین اور اور چار بال پر ۲۶ رن بنا کر ایرولی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کرلیا ۔ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
ڈاکٹر حسن انصاری کو بہترین بلے باز اور ڈاکٹر اسون شیٹی کو بہترین گیند باز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب ٹیم کے کپتان ڈاکٹر شکیل اسلام شیخ کے مطابق بی ڈی سی سی ٹیم کی کامیابی میں ڈاکٹر عبدا لمنان ، ڈاکٹرعبداللہ خان ، ڈاکٹر فہد شیخ کا گراں قدر تعاون شامل تھا ۔ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب کی اس شاندار کامیابی پر ٹیم کے سرپرست ڈاکٹر ابو طالب انصاری ، صدر ڈاکٹر علی احمد ، نائب صدر ڈاکٹر عاقب خان نے فاتح ٹیم کی شاندار کار کردگی پرٹیم کے کپتان اور سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں کامیابی کی دعائیں دی ہیں ۔