صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 عید الاضحی کے مدنظر قانون و انتظامات کی درستگی کا مطالبہ  

اے سی پی لاء اینڈ آرڈر ونے کمار چوبے سے شاکر پٹنی کی قیادت میں مسلم وفد کی ملاقات

31,507

ممبئی: عید الاضحی کے مدنظر آج مجلس اتحاد المسلمین ممبئی کے صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی کی قیادت میں ایک وفد نے جوائنٹ پولس کمشنر ونے کمار چوبے (لاء اینڈ آرڈر) سے ملاقات کی ۔ ساتھ ہی کل مسلم تنظیموں کی ایماء پر ایک تحریری یادداشت بھی پیش کی گئی ۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رہے اور قومی یکجہتی میں کسی قسم کا خلل واقع نہ اس کے لئے جوائنٹ پولس کمشنر لاء اینڈ آرڈر سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کی برقراری کیلئے ضروری اقدام کریں نیز شرارت پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ جوائنٹ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر شرارت پسندوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے کو کوئی بھی موقع نہیں دیں گے ۔ ان کی خواہش ہے کہ ہر تہوار جوش و خروش سے منایا جائے اور اس سے قومی یکجہتی میں مزید استحکام پیدا ہو ۔

عبد الرحمن شاکر پٹنی نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر امن و قانون کی صورتحال کی برقراری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر عوامی تعاون کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ممکن نہیں ہے ۔ لہٰذا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ برادران وطن کی دل آزاری نہ ہو نیز صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ ’صفائی نصف ایمان ہے‘ اس لئے خیال رہے کہ نہ صرف مسلم محلوں بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی گندگی نہ ہو۔ پیار محبت اور پاکیزگی مسلمانوں کی پہچان ہے جسے ہمیں ہر حال میں قائم رکھنا ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.