صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ممبرا کی جانب سےسی ٹی ای ٹی رہنمائی نشست

37,585

ممبرا : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ہمیشہ ہی اساتذہ کے تعلیمی معیار کے سلسلے سے مختلف سیمینار اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتا آیا ہے۔ اسی سلسلے میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن ممبرا نے ایک تاریخی اور فخریہ کارکردگی کا اضافہ کیا ہے جو یقینا دیگر علاقوں اور تنظیموں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔اس تنظیم کی جانب سے تعلیمی اور ادبی لحاظ سے اُبھرتے ہوئے شہر ممبرا میں حکومت ہند کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مرکزی معلم اہلیتی امتحان (سی ٹی ای ٹی) پر نعمان اڈیٹوریم ،اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول و جونیئرکالج کوسہ،ممبرا ضلع تھانے میں ایک رہنمائی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ممبرا ،تھانے، کلیان، بھیونڈی،کرلا،گوونڈی، نوی ممبئی ،سینٹرل ممبئی و اطراف سے تقریباًدو سے زائد طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے اس نشست کو نا صرف کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اس نشست سے خوب استفادہ بھی حاصل کرتے ہوئے اپنے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا۔

مذکورہ پروگرام میں احتشام نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اور صدرجلسہ کے کی حیثیت سے ضیاء اللہ خان (پرنسپل اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول و جونیئر کالج کوسہ)کی شرکت نے پروگرام کو با رونق بنانے کا کام انجام دیا۔مہمانان خصوصی و مقرر کی حیثیت سے حاضرین کو مستفید کرنے کے لیے اینس بیلدار اور اقبال عبدالرحیم انصاری  موجود تھے۔پرو گرام کا آغازمحمد ادریس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،اس کے بعد جاوید احمد شاہ نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نظرانہ پیش کیا۔ اور اس کے بعد خان صاحب (تھانہ ضلع آئیٹا صدر) نے آئیٹا کا تعارف و پروگرام کے مقاصد پیش کیے۔ اس کے بعد صدر جلسہ ،مہمانان خصوصی اور سی ٹی ای ٹی کامیاب دو طالبات کا استقبال کیا گیا۔

استقبالیہ رسم کے بعد اقبال عبدالرحیم انصاری نے حاضرین کو مرکزی معلم اہلیتی امتحان  کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے آپ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔اس امتحان کے پرچوں کی نوعیت ،نصاب، نمبرات کی تقسیم، سابقہ امتحانات کے پرچوں کو حل کر کے امتحانات کی تیاری کیسے کی جائے اس کی رہنمائی کی۔واضح ہو کہ اقبال انصاری دو مرتبہ اس امتحان میں شرکت کی ہے اور دونوں ہی مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔

اس لیکچر کے بعد انیس بیلدار نے ٹی ای ٹی اور سی ٹی ای ٹی کا فرق واضح کیا اور بتایا کے دونوں ہی امتحانات یکساں ہیں آپ ان میں سے کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہے تو یہ کافی ہے۔ساتھ ہی ٹیچرس اپٹیٹیوڈ و انٹلی جنس ٹیسٹ(ٹی اے آئی ٹی)کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اطمینان بخش معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امتحان کون دے سکتا ہے، اس کی کیا اہمیت ہیں، اس کا نصاب، نمبرات کی تقسیم کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی فرمائی۔ساتھ ہی اس امتحان کی کامیابی کے بعد معلم عہدے کے لیے کیاکیا چیزیں درکار ہوتی ہیں اس بارے میں رہنمائی کی گئی۔

صدارتی خطاب میں ضیاء اللہ خان نے طلبہ میں جوش پیدا کرنے والے اور انھیں تحریک دینے والے اپنے زریں خیالات سے نوازا۔ اور اس طرز کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم و سیکریٹری آفتاب عالم کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی تحریک دی۔ آخر میں آئیٹا صدر محمد اسلم نے شکریاتی کلمات کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ادریس سر، مبین سر کا بھی سرگرم تعاون رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.