صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دکانوں میں نقب زنی کے ذریعہ لاکھوں کا مو بائل چرانے والا گرو ہ گرفتار

 بسین میں واردات انجام دینے سے قبل ہی چادر گینگ نامی گروہ پولیس کے شکنجہ میں

1,267

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر میں واقع تھانے ضلع کے کلیان، الہاس نگر اور بھیونڈی شہر میں تقریباً چار مو بائل کی دکانوں میں نقب زنی کے ذریعہ ایک کروڑ روپےسے زائد مالیت کےمو بائل فون کی چوری کر نے والی ’چادر گینگ‘ کے دس افراد کو بھیونڈی اور الہاس نگر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بسین ریلوے اسٹیشن کے علاقہ سے گرفتار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ چار روز قبل کلیان کے لال چوکی کے علاقہ میں ایک ہی شب میں’چادر گینگ ‘کے ملزمین نے دو دکانوں میں نقب لگائی تھی اور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون چرا کر فرار ہو گئے تھے۔مذکورہ واردات کو انجام دینے کے بعد اسی گینگ کے اراکین نے اتوارکی صبح الہاس نگر کیمپ نمبر ۳؍کے شیواجی چوک میں واقع ’ساونڈ آف میوزک‘ نامی مو بائل کی دکان میں نقب لگا کرتقریباً۴۶؍ لاکھ روپے مالیت کے مو بائل فون چرالیے اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

اس واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے کلیان آمد کے دوران سخت پولیس بندوبست ہو نے کے باوجودمذکورہ گینگ کے افرادبھیونڈی کے کون گاوں میں ’’یش کلیکشن‘‘ نامی الیکٹرانک دکان کا قفل توڑ ڈکان میں داخل ہو ئے اورتقریباً ۲۰؍ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے۔ لیکن نقب زنی کی اس واردات دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ یکے بعد دیگرے مختلف شہروں میں واقع مو بائل کی دکانوں میں نقب زنی کی واردات کے ذریعہ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے مو بائل فون کی چوری سے پولیس محکمہء پریشان ہو گیا تھا اور اس گینگ کا قلع قمع کر نے کے لیے پولیس کمر بستہ ہو گئی تھی۔’یش کلیکشن‘نامی الیکٹرک دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فلم کی مدد سے پولیس نے متذکرہ گینگ کے تعلق سے خفیہ جانکاری حاصل کر نا شروع کی۔

اسی دوران پولیس کو اپنے مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ دس افراد پر مشتمل متذکرہ گینگ کے افراد بسین ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں مزید ایک مو بائل فون کی دکان میں نقب زنی کر نے کے لیے آنے والے ہیں ۔ مذکورہ جانکاری حاصل ہو تے ہی پولیس ٹیم نے بھیونڈی کےڈپٹی پولیس کمشنر انکت گوئل کی رہنمائی میں بسین ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں اپنا جال بچھا یا اورچادرگینگ کے جیتیندر شنکرشاہ(عمر ۳۶سال) ، کرن کمار جیسوال(عمر ۲۱سال) ، سنتوش کمار جیسوال(عمر ۲۴سال) ، محمد ممتاز رسول عالم(عمر ۲۶سال) ، شیام یادو شاہ(عمر ۳۱سال) ، محمد سراج جیکو ڈمیاں(عمر ۳۱سال) ، انیل کمار راوت (عمر۲۷سال) ، منوج کمار گپتا(عمر ۴۷سال) لال بابو گیری(عمر ۳۴سال) سمیت دیگر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار شدہ تمام ملزمین کو بھیونڈی کی عدالت نے ۲۷؍ دسمبر تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.