صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کاغذات میں ہیر پھیر کرکے کروڑوں کی بدعنوانی کرتا ہے بالاجی اسپتال کا جعل ساز ڈاکٹر رمیش کاغذی

124,741
دھوکہ دہی اور جعل سازی کے لئے مشہور بالاجی اسپتال کا ملزم چیٹر ڈاکٹر رمیش کاغذی اوارڈ کے ساتھ

ممبئی : حال ہی میں میڈیکل پالیسی کے معاملے میں گرفتار بالاجی اسپتال کا مالک ڈاکٹر جعل ساز ڈاکٹر رمیش کاغذی مریضوں کے کاغذات سے چھیڑ چھاڑ کرکے کروڑوں کی بدعنوانی میں ملوث ہے ۔ یہ بات بائیکلہ پولس اسٹیشن میں کی تفتیش میں سامنے آئی ہے ۔ ڈاکٹر رمیش کاغذی کی جعل سازی اور دھوکہ دہی کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی اس نے جیون دائی اسکیم کے تحت علاج کروانے والے غریب مریضوں کے نام پر بھی بدعنوانی کی ہے ۔

ڈاکٹر رمیش کاغذی اور بالاجی اسپتال کی بدعنوانی کا طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی بھی مریض اس کے پاس آیا خاص کر وہ لوگ جو انشورنس پالیسی سے اپنا علاج کرنے کیلئے آتے ہیں تو ان کی چاندی ہو جاتی ہے ۔ یہ لوگ اسے علاج کے نام پر نچوڑنا شروع کردیتے ہیں ۔ معمولی علاج اور سستی دوائیں جو کہ ہزاروں میں ہوتی ہیں ان کا کئی گنا زیادہ بِل بنا کر اس پالیسی سے پیسے حاصل کر لیتے ہیں اور اس میں بیمہ پالیسی کے کچھ ایجنٹ بھی شامل ہوتے ہیں ۔

چونکہ مریضوں کو آپریشن سے پہلے ج ومعلومات دی جاتی ہے مریض اس سے مطمئن ہو جاتا ہے لیکن ایک بار آپریشن کے لئے مریض بیڈ پر پہنچا تو یہی اسپتال ان کے لئے جلاد ثابت ہوتا ہے اور پھر اس کے پیسوں کی بلی اور انہیں کاٹنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں پر موجود کچھ جھولا چھاپ ڈاکٹر ہیں جو کہ ایسے مریضوں کو سستے علاج کا سبز باغ دکھا کر انہیں یہاں ایڈمٹ کرتے ہیں اور پھر جم کر ان کی جیب کاٹتے ہیں ۔ چونکہ جھولا بچولئے ڈاکٹر کو بھی اس میں سے خاصا حصہ ملتا ہے اس لئے ایسے مریضوں کو سستے علاج کے نام پر لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ورلڈ اردو نیوز جلد ہی ایسے جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے بارے میں عوام کو بیدار کرے گا جو بالاجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والوں سے ہوشیار رہیں اور بالاجی اسپتال میں علاج کروانے سے پہلے سوچیں ۔ ڈاکٹر رمیش کاغذی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد منھ چھپائے میڈیا سے بچتے ہوئے گھوم رہا ہے تاکہ کسی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.