صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

    بھیونڈی میں ’چرخہ‘ تنظیم اور’یونیسیف‘ کی جانب سے مدر اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کےموضوع پرمیڈیا ورکشاپ

31,654

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) گزشتہ دنوںمدر اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے موضوع پر چرخہ نامی تنظیم نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن یونیسیف کے تعاون سے بھیونڈی کے ریجینٹ گارڈن ہوٹل میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں بھیونڈی کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تقریبا پچاس نمائندوں نے شرکت کی ۔چرخہ تنظیم سے سجاتا شرکے میڈم گزشتہ کئی دنوں سے بھیونڈی میں اخباری نمائندوں سے رابطہ قائم کررہی تھیں یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پاور پرزنٹیشن کے ذریعے چرخہ کی القہ میڈم اور عالمی شہرت یافتہ کالم نویس نیلو داملے نے بتایا کہ عالمی سطح پر یہ ایک جدید تحقیق اور انکشاف ہوا ہے کہ انسانی زندگی میں اس کی زندگی کے ابتدائی ہزار دنوں کی اہمیت اس کی ذہنی و جسمانی نشو و نما میں انتہائی اہم ہے ۔

انھوں نے بتا یاکہ ایام حمل کے دوران بچے کا پچاس فیصد دماغ ڈیولپ ہوجاتا ہے ۔ اور اس کی دوسری سالگرہ یعنی ایک ہزار دن پورے ہونے تک پچاسی فیصد دماغ ڈیولپمنٹ ہوچکا ہوتا ہے ۔ باقی 15 فیصد اٹھارہ برسوں تک ہوتا ہے اسی طرح بچے کی جسمانی نشو و نما بھی پہلے ہزار دنوں میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ طبی ماہرین اور جدید تحقیقیات کی روشنی میں بتایا گیا کہ ان ہزار دنوں میں ہونے والی ذہنی و جسمانی ترقی آگر کسی وجہ سے متاثر ہوگئی تو یہ کمی پھر پوری زندگی میں مکمل نہیں ہوسکتی ۔اسی طرح ماں کا دودھ خاص طور پر پہلا گاڑھا (چک) دودھ بچے کے لئے اکسیر بتایا گیا ہے جسے غیر ضروری اور خراب سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔

ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہئے بلکہ پیدائش کے بعد آدھے سے ایک گھنٹے میں بچے کوماں کا دودھ ملنا ہی چاہئے بچہ اور ماں دونوں یا کوئی بیمار ہو تو بھی ۔یہ بھی بتایا گیا کہ چھ ماہ تک بچے کو ماں کے دودھ کے سوا کچھ اور نہیں دینا چاہیے اور چھ ماہ کے بعد گھر میں پکنے والے کھانے ہی بچے کو دینا چاہئے ۔مگر کم از کم دو برسوں تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا چاہئے ۔اس دوران بچے کو مقررہ ٹیکے بھی ضرور دینا چاہیے جو بچے کو متعدد جان لیوا اور خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے ۔

پروگرام کی کنوینر اور چرخہ کی نمائندہ سجاتا شر کے میڈم نے بتایا کہ بچے کو گھر کی ہی چیزیں کھلانی چاہئے اور بچوں کو ماں باپ کا پیار ملنا چاہئے ۔ ہم بچے کی پیدائش کے بعد کافی دیر تک بچے کو ماں سے دور رکھتے ہیں یہ ماں اور بچہ دونوں پر ظلم ہے ۔ سب سے پہلے بچے کو ماں کا پیار ملنا چاہئے اور گھر کے دوسرے لوگوں کو بھی بچے سے پیار کرنا چاہئے ۔ مگر ہم یہ دیکھنے میں لگ جاتے ہیں کہ بچہ کس پر گیا ماں پر یا باپ پر، اور کبھی تو ماں کے سامنے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خاندان میں کسی کو پڑا ہی نہیں یہ ایک طرح سے ماں پر الزام ہے ان باتوں سے بچنا چاہئے ۔

مولانا محمد اسعد قاسمی آئی ایف ایم نے کہا کہ جس دن سے بچے کی بنیاد ماں کے پیٹ میں پڑی اس دن سے 9 ماہ ڈیلیوری تک بچے کی زندگی کا فاونڈیشن شروع ہوجاتا ہے۔ اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو گویا پلر کھڑا ہوگیا تو بنیاد جنتی مضبوط ہوگی یعنی نو ماہ اور پہلے ہزار دن بنیاد اور پلر تو اب اس پر تعمیر ہونے والی عمارت بھی مضبوط ہوگی ۔اور اگر ان ہزار دنوں میں ہونے والی ذہنی و جسمانی ترقی اگر کسی وجہ سے رک گئی متاثر ہوگئی تو یہ کمی آئندہ کی زندگی میں پوری نہیں ہو پائے گی ۔

مولانا نے چرخہ سے آئی ٹیم کا بھیونڈی میں استقبال کرتے ہوئے اچھی معلومات دینے پر انھیں مبارکباد پیش کی اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جوابات بھی القہ میڈم نے دئے ۔ مذکورہ پروگرام میں شاد آدم کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شرمین انصاری نے خصوصی شرکت کی اور چرخہ ٹیم کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا پروگرام کی کنوینر سجاتا شرکے میڈم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام تقریبا دو بجے اختتام پذیر ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.