صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گھاٹی دواخانہ اور کینسر اسپتال میں ضروری اشیاء کیلئے ۱۲؍ کروڑ کے فنڈ کو منظوری

1,477

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گھاٹی دواخانہ اور کینسر اسپتال میں مختلف اشیاء ومشنری خریدنے کے لئے ۱۲؍ کروڑ روپئے کے فنڈ کو وزیرمالیات نے ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ گورنمنٹ میڈیکل ہاسپٹل کینسر اسپتال اور ڈینٹل کالج میں ضروری اشیاء اور مشنری کی خریداری کیلئے ۱۸؍ کروڑ کی تجویز ضلع پلاننگ کمیٹی کو پیش کی گئی تھی ۔ جس میں گھاٹی دواخانے کے لئے دس کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ جس میں صرف ۶ کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ گذشتہ روز ڈویژنل کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ رکن اسمبلی اتول ساوے نے وزیر مالیات سے گھاٹی دواخانے کو مزید چھ کروڑ روپئے کی امداد دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزیر مالیات نے گھاٹی دواخانے کو ۱۲؍ کروڑ کی امداد کو ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔ اس موقع پر گھاٹی دواخانے کے انچارج ڈین راجن بندو اور ڈاکٹر ورشا روٹے موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.