ہندوستان میں شراب نوشی پر پابندی عائد ہونی چاہئے
اس عنوان پر کل ہند آن لائن مباحثہ و مقابلہ کا انعقاد ، مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا
اورنگ آباد : (جمیل شیخ) راحت ہاسپٹل ، نوجیون دارومکتی دواخانہ اور ایجوکیشن پروموٹرس سوسائٹی اورنگ آباد کے باہمی تعاون سے ہندوستان میں شراب نوشی پر پابندی عائد ہونی چاہئے اس عنوان پر کل ہند آن لائن مباحثہ ومسابقہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلہ ہندوستان میں پڑھنے والے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا، طالبات کے لئے ہے۔ یہ مقابلہ اردو، مراٹھی ہندی اور انگریزی زبانوں میں ہوگا۔ یہ مقابلہ تین مرحلوں میں ہوگا۔ اس مقابلے میں شرکت کے لئے شریک کو8975700750 اس نمبر پر وہاٹسایپ کے ذریعے یا [email protected] اس پتہ پر ای میل کے ذریعے نام، عمر، جنس، کورس، کالج ، موبائل نمبر، کالج آئی ڈی کی کاپی اور موضوع کی حمایت یا مخالفت میں تقریر کا کلپ بھیجنا ہوگا جو سات تا دس منٹ پر مشتمل ہو۔ اس سے کم یا ذیادہ دورانیہ کی تقریر رد کر دی جائیگی ۔ ججس ان کلپس کو دیکھ کر ہر زبان میں موضوع کی حمایت اور مخالفت میں بولنے والے پہلے چھ چھ مقررین کا انتخاب کریں گے اردو کی تقاریر 12 نومبرکو ، مراٹھی کی 13 نومبر کو، ہندی کی 15 نومبر کو اور انگریزی کی 16 نومبر کو شام 7 تا 10 کے دوران فیس بک پر لائیو براڈکاسٹ کی جائینگی ۔ اس تعلق سے دل چسپی رکھنے والے افراد بھی یہ دیکھ سکیں گے ۔ ناظرین اور ججس مقررین کو مارکس دیں گے۔ ہر روز رات ساڑھے دس بجے مارکس کی بنیاد پر موضوع کی حمایت اور مخالفت میں پہلے آنے والے مقرر چنے جاءں گے۔17 نومبر کو شام سات سے پونے آٹھ کے بیچ اردو، پونے آٹھ تا ساڑھے آٹھ کے بیچ مراٹھی، ساڑھے آٹھ تا سوا نو کی بیچ ہندی اور سوا نو تا دس کے بیچ انگریزی میں موضوع کی حمایت اور مخالفت میں پہلے نمبر پر آنے والے شرکا کے بیچ راست مباحثے ہونگے۔ ناظرین اور ججس ان سے راست سوالات کر یں گے۔ ہر زبان میں پہلا انعام تین ہزار روپیہ اور دوسرا انعام دو ہزار روپیہ دیا جائیگا۔ تمام شرکاکو سرٹیفیکیٹس دئے جائیں گے۔ اس تعلق سے مزید معلومات کے لئے 8975700750 اس نمبر پر ایس ایم ایس کریں یا شام سات تا دس کے بیچ بات کریں ۔ انٹری کی آخری تاریخ 5 نومبر 2018 ہے ۔