صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر بلڈنگ بھنڈی بازار آتشزدگی سے متاثر خاندان کو مجلس کی جانب سے ایک لاکھ کی مدد 

1,337

ممبئی : مجلس اتحادالمسلمین ممبئی کے صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی نے ۲ ؍ دسمبر کو آتشزدگی کا شکار ہونے والی وزیر بلڈنگ بھنڈی بازار کے اس گھر کا دورہ کیا جو اس آتشزدگی سے متاثرہوا تھا ۔ جس سے ایک خاندان کی رہائش کا مسئلہ کھڑا ہوا گیا تھا ۔ عبد الرحمن شاکر پٹنی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس دوران ان کے ساتھ بی ایم سی وارڈ افسر بھی تھے ۔ انہوں نے متاثر گھر کا جائزہ لیا اور یہ یقین دہانی کرائی کی انہیں ان کا گھر بنوا کر دیا جائے گا ۔ موقعہ پر مجلس کے ممبئی صدر شاکر پٹنی نے متاثر خاندان کو ایک لاکاھ کا چیک دیا اور واارڈ افسر سے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں میمورنڈم دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.