صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگالی گینگ کے غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد شری معین اشرف گینگ کے ساتھ ممبئی کمشنر سے ملے

1,455

ممبئی : پولس معاملہ درج نہیں کرے تو پولس قصور وار ،اسے ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرنے والا اور قانون شکن قرار دیا جائے اور اگر مقدمہ درج کرکے قصور واروں کو جیل بھیجے تو بھی قصور وار یہ کیا معاملہ ہے ۔یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ آج وہ لوگ پولس کمشنر سے ملنے پہنچے جن کے غنڈوں نے ایک غریب اور بے قصور انسان کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں وہ غریب انسان بری طرح زخمی ہو گیا ۔وہاں وہ گڑگڑائے اور انصاف کی دہائی دی ۔بنگالی گینگ نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی وہ ابو عاصم اعظمی کیخلاف کمشنر سے ملنے گئے تھے کیوں کہ بنگالی گینگ کیخلاف ابو عاصم اعظمی ایک ہفتہ قبل شکایت کی تھی ۔

آزاد میدان فساد اور قتل کے ملزم زمین مافیا ناگپاڑہ کے خود کو باہو بلی سمجھنے والے شری معین اشرف عرف بابا بنگالی نے اپنے گینگ کے ساتھ ممبئی کمشنر کی دہلیز پر اس لئے دستک دی کہ ناگپاڑہ پولس اسٹیشن نے اس کے دو گرگوں کیخلاف معاملہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔ دونوں گرگوں نے اس علاقہ کے نوجوان کو جان سے مارنے کی کوشش جس کی وجہ سے اسے سنگین صورتحال میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

بنگالی بابا اینڈ کمپنی ممبئی پولس کمشنر کے پاس پہنچے تو لیکن بنگالی گینگ صرف فوٹو کھنچوا کر لوگوں کو یہ بتانے میں ناکام رہے کہ اس کی پہنچ اوپر تک ہے ۔ کیوں کہ موجودہ کمشنر پولس اس سے قبل ملک کی سب سے اہم شعبہ میں کام کرچکے ہیں اس لئے انہیں بنگالی کی پوری کنڈلی پتہ ہے اور یہ بھی پتہ ہے کہ یہ آزاد میدان فساد اور قتل کا اہم ملزم ہے ۔ اس لئے انہوں نے بنگالی گینگ کو اہمیت نہ دیتے ہوئے خاموشی سے چلتا کردیا ۔

کمشنر نے بنگالی گینگ کے ساتھ فوٹو نہیں کھنچوایا اس لئے باہر ہی فوٹو کھنچوا کر رعب پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ فوٹو سیشن کا بھوکا بنگالی بابا ساتھ میں ایک فوٹو گرافر بھی لے کر گیا تھا ۔

گرفتار دونوں ملزم توفیق اور گڈو غیر سماجی عناصر میں شمار ہوتے ہیں جن سے علاقہ کے لوگ کافی تنگ تھے لیکن چونکہ یہ دونوں بنگالی کے بھکت ہیں اس لئے ان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنتا تھا اور غریب بے چارے ان کی غنڈہ گردی برداشت کئے ہوئے تھے لیکن کہتے ہیں کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے سو بابا بنگالی کی بھکتی میں پولس والوں سے بچنے کے گمان نے انہیں اتنا نڈر کردیا تھا کہ اس نے سر عام ایک غریب آدمی کی جان لینے کی کوشش کی اور اب ان کی گرفتاری پر بنگالی تلملایا ہوا ہے ۔ دونوں ملزم عدالتی حراست میں ہیں جنہیں رہا کرنے کے کمشنر کے پاس کا کوئی اختیار نہیں ہے لیکن یہ بات انپڑھ بابا بنگالی کی کھوپڑی میں گھُستی ہی نہیں ہے ۔

بنگالی کے گرگوں کے خلاف معاملہ درج ہونے کے بعد بابا بنگالی کی علاقہ میں خوب تھو تھو ہو رہی ہے ۔ کیوں کہ بنگالی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن اور ناگپاڑہ پولس کو اپنی جیب میں رکھنئے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس واردات کے بعد اس کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ، جس کی وجہ سے اس کی ناک کٹ گئی اب بنگالی اپنی ناک بچانے کے لئے ادھر ادھر ہاتھ پیر ماررہا ہے ۔

ناگپاڑہ پولس اسٹیشن میں ونایک ساودے کے بعد کوئی جوانمرد پولس والا اگر پولس اسٹیشن میں آیا ہے تو وہ ہے سنتوش باگوے جس نے بنگالی گینگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور اس سے بڑی بات یہ ہے کہ باگوے نے بنگالی کے آشرم میں حاضری نہیں دی اس وجہ سے بنگالی بابا اور زیادہ تلملا یاہوا ہے ۔

حالانکہ بنگالی بھکت اس بات کا دعویٰ کررہے تھے کہ بابا کی پہنچ سیدھے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی تک ہے اور وہ جلد ہی باگوے کا رؤتبادلہ کروا دیں گے ۔ لیکن بھکتوں کو شاید اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ باگوے کا اے سی پی پروموشن ۱۵ دنوں میں ہے اور اگر ان کا پروموشن ہو گیا تو بنگالی بھکت یہ بھی کہہ کر کریڈٹ لیں گے کے یہ ان کے بابا بنگالی کا چمتکار ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.