شعبۂ طبقات الارض کے طلبہ و طالبات کی آئی آئی ٹی ، جے اے ایم 2019 اور گیٹ کے امتحان میں کامیابی
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ طبقات الارض کے29 طلبہ و طالبات نے آئی آئی ٹی -جے اے ایم 2019 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 15 طلبہ و طالبات نے گیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے شعبہ کا نام روشن کیا ہے ۔
آئی آئی ٹی – جے اے ایم 2019 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں محمد فیصل ، محمد شاکر احمد ، محمد عمران عالم ، عمران نواب ، داراب جمیل ، شجاع نبیل ، ولی اختر ، عاطف احمد ، کمیل احمد ، عبدالخالق ، سید فرحین ، شیزہ فاطمہ ، یسریٰ خانم ، جنید خان ، فیصل بشیر ، انعام الحق ، محمد عبداللہ ، محمد راشد ، ایس کے محمد عاقب ، ہلال علی ، وامق محمد خاں ، صالحہ پروین ، دانش علی خاں ، عامر صدیقی ، محمد نعمان ، محمد تازیب ، صائم ارشاد ، قاضی ذیشان احمد اور میر محمد تنفیذ شامل ہیں ۔
گیٹ کے امتحان میں سرخروئی حاصل کرنے والوں میں فیضان احمد خاں ، محمد کاظم رضا ، سیف الاسلام ، کمال پرویز ، محمد راشد انعام ، ساحل صدیقی ، صوفیہ تبسم ، ماہرہ روحی ، راج کمار مشرا ، محمد سیف خاں ، محمد عابد خاں ، عرفان علی ، راحیل عثمانی ، کھیاتی گپتا اور آشنا جاوید شامل ہیں ۔ شعبۂ طبقات الارض کے سربراہ پروفیسر سید احمد علی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی یہ کامیابی ان کی سخت محںت اور شعبہ کے اساتذہ کی معیاری رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔