‘میں قرآن ضرورپڑھوگا’ اودھو ٹھاکرے
ورلڈ اردو نیوز ڈیسک
اورنگ آباد :اورنگ آباد مہاراشٹر سے نوشاد عثمان نے خبر دی ہے کہ ‘میں نےجیسے ہی صبح اخبار میں پڑھا کہ شیو سیناکےسر براہ اودھو ٹھاکرے شہر اورنگ آباد آنے والے ہیں ، کچھ شیوسینکوں کو فون کر کےملاقات کروانے کی درخواست کی انھوں نے کوشش کی لیکن شائد وہ کامیاب نہیں ہوسکے – آخر جب پریس کانفرنس شروع ہوئی تو میں سیدھے داخل ھو گیا اور قریب جا کرکہا کی ‘اورنگ آ باد کی اقلیتی طبقہ کی جانب سے میں آپ کو قرآن کا مراٹھی ترجمہ تحفہ میں دینا چاہتاہوں ‘ انھوں نےکہا "ارے واہ ! بہت خوب ” اور وہ تعظیماً اٹھ کھڑے ہوئے قرآن دینے پر انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ وقت نکال کر اسے ضرور پڑھیں گے ۔ دیر تک میرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھا ۔ اس موقع پر ان کے کارکنوں نے خوشی کا اظہارکیا اورکچھ نے خواہش ظاہر کی کہ ہمیں بھی قرآن دیں –
واضح ہوکہ نوشاد عثمان جماعت اسلامی مہاراشٹر کے شعبہ دعوت سے وابستہ ہیں اور کئی سال تک مراٹھی ہفت روزہ ‘شودھن’ کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ غیر مسلموں میں دعوت اسلامی کے سلسلہ میں کافی سرگرم ہیں ۔ ان سے مزید معلومات کیلئے موبائل نمبر 09029429489 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔