صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سپریم کورٹ سے دائود کی ماں اور بہن کی عرضی خارج ہونے کے بعد دائود کی کروڑوں کی جائداد حکومت ضبط کرے گی

1,320

 

شاہد انصاری

ممبئی :۱۹۸۸  میں حکومت نے دائود کی پروپرٹی ضبط کرلی تھی ۔اسمگلر کی جائداد ضبط کرنے کے قانون کے تحت یہ کارروائی کی گئی تھی ۔حالانکہ حکومت کے اس فیصلے کیخلاف امینہ کاسکر اور حسینہ کاسکر پرکار نے کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر موسٹ وانٹیڈ دائود ابراہیم کی ممبئی میں واقع کروڑوں کی جائداد حکومت ضبط کرے گی ۔سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں دائود کی ماں امینہ بائی کاسکر اور دائود کی بہن حسینہ پارکر کی عرضی خارج کردی ہے ۔واضح ہو کہ دائودکی یہ جائداد ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں ہے اور دائود کی بہن اور ماں کا اس پر قبضہ تھا۔فی الحال دائود کی ماں اور بہن دونوں کا انتقال ہو چکا ہے ۔ ۱۹۸۸ میں حکومت نے دائود کی اس جائداد پر قبضہ کرلیاتھا۔اسمگلر کی جائداد ضبط کرنے کے قانون کے تحت یہ کارروائی ہوئی تھی ۔حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف امینہ کاسکر اور حسینہ پارکر نے عدالت میں اس کو چیلنج کیا تھا ۔ ٹریبونل کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ سے اپنی عرضی خارج ہونے کے بعد دائود کی بہن اور ماں نے سپریم کورٹ کی پناہ لی ۔اب سپریم کورٹ نے بھی دونوں عرضیوں کو خارج کردیاہے۔دائود ابراہیم ۱۹۹۳ کے ممبئی بم دھماکوں کا ملزم ہے ۔
دائود کی جائداد کی تفصیل اور ضبط کئے جانے کے وقت اس کی قیمت جس میں سے کئی نیلام ہو چکے ہیں
ایک چار منزلہ راج گارا مینشن بی بی جن پتھ مانڈوی ڈویژن ۔قیمت ۶۶ ؍لاکھ روپئے
۴ ؍پاکموڈیا اسٹریٹ ممبئی نمبر ۳ بھولیشور ڈویژن اس جگہ کو اقبال کاسکر نے کرایہ پر دے رکھا تھا ۔قیمت ۶ ؍ لاکھ
ڈامر والا بلڈنگ ۱۷ /۲۱ ؍پاکموڈیا اسٹریٹ ۔قیمت ۳۵ ؍ لاکھ
۳۴/۴۰ ؍یعقوب اسٹریٹ ،بھولیشور ڈویژن ۔قیمت ۳۵ ؍لاکھ
۲۴ ؍ریسیڈنشیل بلڈنگ یعقوب اسٹریٹ ،بھولیشور ڈویژن ۔قیمت ۳۵ ؍لاکھ
۲۲/۳۲ ؍انڈسٹریل گالا شیڈ نمبر ۱ جیراج بھائی تاڑدیو ۔قیمت ۵ ؍لاکھ
حمیرا انجینئرنگ ورکس ،جیراج بھائی لین تاڑ دیو ۔قیمت ۲ ؍ لاکھ
۲۲ ؍ٹیمکر اسٹریٹ ممبئی نمبر ۳ بائیکلہ ڈویژن ۔قیمت ۲۸ ؍لاکھ
۹۹ /۱۰۱ ؍گھاس والا بلڈنگ ٹیمکر اسٹریٹ ممبئی نمبر ۳ بائیکلہ ڈویژن ۔قیمت ۴ ؍لاکھ
غریب نواز گیسٹ ہائوس اسمٰعیل بلڈنگ بائیکلہ ڈویژن ۔قیمت ۵۵ ؍لاکھ
دیوان سینٹر ۔قیمت ۴۱ ؍کروڑ
۴۹ ؍مہاڈا بلڈنگ ،مانڈوی ۔قیمت ۱۳ ؍کروڑ
اے ۱۲ ؍گارڈین ہال جہاں دائود کی بہن حسینہ پرکار رہتی ۔قیمت ۵ ؍ لاکھ
آج اس دور میں دائود کی سیل کی ہوئی ان ساری جائداد کی قیمت اربوں روپئے میں ہے ۔آج ممبئی میں دائود کی اس جائداد کی بولی چار کروڑ اٹھائیس لاکھ روپئے تک لگ چکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.