صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جےجے ہاسپٹل کے چار ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے خلاف جے جے مارگ پولیس تھانے میں جعل سازی کا معاملہ درج

فرضی ذات سرٹیفکیٹ کے سہارے داخلہ لیا تھا

4,546

                                                       شاہد انصاری

 ممبئی : ممبئی کے مشہور جے جے هاسپٹل (گرانٹ میڈیکل کالج) کے چار ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے خلاف مقامی پولیس تھانہ جے جے مارگ میں جعلسازی، دھوکہ دہی، فرضی دستاویز کے سہارے ایم بی بی ایس میں ایڈميشن لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جن ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کے نام سید چاندنی علی منظر، خان توصیف طیب، خان آفرين رئیس اسلم ، کماری سعید بينيرا ممتاز حیدر ہے ۔ مقدمہ رجسٹرڈ ہونے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ جے جے مارگ پولیس تھانے سینئر پی آئی شريش گائيكواڑ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فرضی دستاویزوں کے سہارے ایم بی بی ایس میں ایڈميشن لینے والے 4 افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420،465،467،468،471 کے تحت دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس نے ان آرٹیکل کے علاوہ مہاراشٹر ایکٹ 2001 سیریل نمبر 23 (دفعہ 10، 11، 12) کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے ۔ ایک ایف آئی آر میں ایک ملزم ہے، جبکہ دیگر ایف آئی آر میں تین ملزمان ہیں ۔ دونوں ایف آئی آر میں چار ملزمان  میں سےتین نے ایم بی بی ایس کو مکمل کر لیا ہے ، جبکہ ایک ملزم ڈاکٹر کی تعلیم اب بھی جاری ہے ۔
اس سے قبل ، جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں بہت سے ایسے مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ہیں ۔ سال 2000 سے 2016 تک ، مہاراشٹر کے طلبا فرضی پسماندہ ذات کے سرٹیفکیٹ سے ایم بی بی بی کے کورس میں داخلہ لیا ۔ ان کا ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر وہاب مرزا ہے جس پر 10 سے زیادہ ماملے ممبئی میں درج ہیں مرزا کو پولیس طویل مدت سے تلاش کر رہی ہے لیکن وہ پولیس کی گرفت سے دور ہے ۔ مرزا نے پسماندہ طبقات کے سینکڑوں فرضی سرٹیفکیٹ بنائے اور ایم بی بی ایس جیسے بہت سے کورسوں میں داخلہ دلایا ۔ جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں مشہور گرانٹ میڈیکل کالج میں، ایم بی بی ایس میں تقریبا 16 طلباء کو اس ڈاکٹر کے ذریعہ فرضی پسماندہ طبقات کے سرٹیفیکیٹ کے ذریعہ داخلہ دلایا گیا جنہیں معاملہ رجسٹر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔
جعلی سرٹیفکیٹ سے ڈاکٹر وہاب مرزا نے 100 کروڑ روپے کا سرمایہ بنایا ہے ۔  معاملہ رجسٹرڈ ہونے کے بعد سے بدعنوان ڈاکٹر وہاب مرزا اور اس کے ساتھ اس کی ایک بیوی بھی فرار ہے. پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے بہت کوشش کی لیکن ناکام رہنے کے بعد پولس نے ڈاکٹر کو مفرور قرار دے کر پوسٹر شائع کرکے لوگوں سے اس کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی  ہے ۔ ڈاکٹر وہاب ممبئی کے آگری پاڑہ علاقے میں رہتا ہے اور اس کی چار بیویاں ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.