صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کینسر جیسی خطرناک بیماری سے جوجھنے والا ٧ سال کا اشیش منڈل بنا ایک دن کا سینیر پولیس انسپیکٹر

1,753


شاہد انصاری

ممبئی : کینسر جیسی خطرناک بیماری سے جوجھنے والا٧ سال کے اشیش منڈل کو ممبئی کے ملنڈ پولیس تھانے میں ایک دن کا سینیر پولیس انسپیکٹر بننے کا موقعہ ملا – اس دوران ملنڈ پولیس تھانہ کے  سینیر پولیس انسپیکٹر شریپد کالے ،اے سی پی انیل ولزاڈے سمیت پولیس تھانہ کے اسٹاف کی موجودگی رہی – در اصل اشیش منڈل کینسر جیسی خطرناک بیماری سے جوجھ رہا ہے اور اس نے میک اے وش نام کی ان- جی- یو جو کینسر کے مریضوں کےلئے کام کرتی ہے ان سے یہ خواہش جتائی کہ اسے پولیس افسر بننا ہے – اشیش کی اس خواہش کو پوری کرنے کے لئے انہوں نے ملنڈ تھانہ سے رابطہ قائم کیا –سینیر پولیس انسپیکٹر شریپد کالے نے  بات کرتے ہوئے کہا کیاشیش کو نہ صرف ایک دن کا پولیس کا چارج دیا گیا بلکہ ہمارے پولیس تھانہ کیں اسٹاف نے اسے بطور سینیر پولیس انسپیکٹر قبول کرتے ہوئے سیلوٹ بھی کیا جسکے بعد اسکے چہرے پر خوشیاں دیکھنے کو ملی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.