صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گیس کٹر کی مددسے تین اے ٹی ایم سے 33لاکھ کی چوری

1,175

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقوں نئی ممبئی اور بھیونڈی میں نا معلوم چوروں نے تین قومی بینکوں کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹ کر 33لاکھ لاکھ روپے چوری کرلیے ہیں ۔یہ وارداتیں صبح سویرے انجام دی گئی ہیں۔متصل ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے تھانے میں کھارپپڈی چا پاڑہ نوی ممبئی میں ایک اے ٹی ایم سے 51لاکھ روپے اور بھیونڈی کے کون گاؤں کے اے ٹی ایم سے 17لاکھ چرالئے گئے ہیں۔پولیس کوشبہ ہے کہ تین افراد پر مشتمل گروہ نے یہ چوری انجام دی ،کھاڑگھر کے سنیئر انسپکٹر پردیپ دڑنے کہا کہ کیونکہ دونوں واردات کا طریقہ کار ایک جیسا ہے ۔ کیونکہ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ کے مطابق تینوں نقاب پوش اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور گیس کٹر سے مشین کو کاٹ کر رقم نکال لیے یہ واقعہ رات میں ڈیڑھ اور دوبجے کے درمیان پیش آیا ہے۔جبکہ بھیونڈی میں صبح سویرے تین اور چار بجے کے درمیان واقعہ پیش آیا ۔ بھیونڈی میں گزشتہ دس روز میں اے ٹی ایم ڈکیتی کی دوسری واردات ہے ۔ 27اکتوبر کو بھیونڈی کے نرپولی سے اسی طرح نو لاکھ روپے چرائے گئے تھے ۔ تھانے پولیس نے تمام بینکوں کو اے ٹی ایم کے لیے سیکوریٹی گارڈس تعینات کرنے کے لیے مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی ممبئی میں تلوجہ ایم آئی ڈی سی علاقے میں اے ٹی ایم مشین کو کٹر کے ذریعے کاٹنے کے دوران مشین نے آگ پکڑلی اور مشین کے ساتھ ساتھ اے سی یونٹ بھی جل گیا ۔ بینک کے مطابق اے ٹی ایم میں95ہزار روپے تھے ۔ سنیئر انسپکٹر اجے لنڈگے نے کہا کہ اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ آیا روپئے جل گئے یا اسے چور لے کر فرار ہو گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.