صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے خلاف ممبئی پولس میں شکایت درج 

1,365

ممبئی : اپنی فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کے سبب ان دنوں بحث کا موضوع بنے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی مذکورہ فلم ابھی سے ہی تنازعہ میں گھرتی نظڑ آرہی ہے ۔ اکالی دل کے بعد اب ممبئی کانگریس کے نائب صدر چرن سنگھ ساپرا نے فلم زیرو کے بارے خاص اعتراض کیا ہے ۔ساپرا نے ممبئی پولس میں شاہ رخ کی فلم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ واضح ہو کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کو کرپان لئے دکھایا گیا ہے ۔ اسپر سکھوں نے اعتراض کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے سکھوں کی مذہبی عقیدت کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ ساپرا نے کرپان والے منظر فلم سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولس کیس درج کارروائی نہیں کرتی تو وہ پروڈکشن ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ اس سے پہلے پیر کو دہلی اکالی دل کے منجندر سنگھ سرسا نے بھی شاہ رخ خان اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹر میں شاہ رخ خان بنیان میں کھڑے ہیں اور وہ گلے میں روپیوں کی مالا پہنے ہوئے ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں کرپان ہے ۔ کرپان کو اس طرح سے مزاحیہ انداز میں دکھانے کے سبب سکھوں میں ناراضگی ہے ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ شاہ رخ تقریبا ڈیڑھ سال بعد فلم زیرو سے بڑے پردے پرواپسی کررہے ہیں ۔ زیرو شاہ رخ خان کے مداحوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔ حال ہی میں ایک انٹر ویو میں فلم کے پروڈیوسر آنند ایک رائے نے امید جتائی تھی کہ فلم باکس آفس پر تین سو پچاس کروڑ تک پہنچ سکتی ہے ۔ ایک دیگر میڈیا رپورٹ کے مطابق زیرو کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق سو کروڑ روپئے میں فروخت کئے گئے ہیں ۔ خبروں کے مطابق فلم کو کم از کم ایک سو نوے کروڑ کا کلیکشن تو کرنا ہی ہوگا ۔شاہ رخ خان کی پچھلی کچھ فلمیں کم از کم ضمانت کے تحت فروخت کی گئی تھیں لیکن اس بار اڈوانس کی بنیاد پر فروخت کی گئی ہیں ۔ اس کا مطلب اگر ڈسٹری بیوٹرس کو نقصان ہوا تو وہ واپسی کیلئے کلیم کر سکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.