صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی ایم سی کے اسپتالوں میں خون کی سبھی جانچ مفت ہوگی

نجی لیب کی من مانی سے شہریوں کو راحت دلانے والی یہ سہولت جنوری سے شروع ہو جائے گی

1,347

ممبئی : دیوالی کے موقعہ پر ممبئی عظمیٰ بلدیہ شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دے رہی ہے ۔ نئے سال کی شروعات سے ہی بی ایم سی کے سبھی شفا خانوں اور بھابھا ، راجا واڑی شتابدی جیسے مضافاتی اسپتالوں میں 139 قسم کے خون کی جانچ کی سہولت فراہم ہو گی ۔ ان میں 38 ؍ اہم اور خاص قسم کی جانچ بھی شامل ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے اس کا بل بی ایم سی ادا کرے گی ۔ نجی لیب کی من مانی سے شہریوں کو راحت دلانے والی یہ سہولت جنوری سے شروع ہو جائے گی ۔ اس کا ٹینڈر 15 دن کے اندر مستقل کمیٹی میں پیش کردیا جائے گا ۔ واضح ہو کہ ’آپلی چکتسا‘ یعنی آپ کی شفا یابی نام کایہ اہم پروجیکٹ تقریباً دو سال سے تعطل کا شکار تھا ۔ اب بی ایم سی چار سالوں کیلئے اس اہم پروجیکٹ پر 79 ؍ کروڑ روپئے خرچ کرے گی ۔ بی ایم سی کے زیادہ تر اسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہونے کے سبب مریضوں کو نجی لیبس میں جانا پڑتا ہے ، جہاں کا خرچ غریب شہریوں کیلئے نا قابل برداشت ہو تا ہے ۔ جانچ کے نام پر ہزاروں روپئے خرچ کرنے سے غریب کافی پریشان ہو جاتے ہیں ۔ نئے سال سے اس سہولت کے تحت بی ایم سی کے سبھی دواخانوں میں ملیریا ، چکن گونیا ، وٹامن بی 12 ، بایپسی ، پرولیکٹِن ، پیشاب ٹیسٹ ، بیکٹریا کلچر ، بلڈ کلچر اور ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے ۔ عام طور پر شہریوں کو اپنے گھر کے قریب کے دواخانوں کی بھی معلومات نہیں ہوتی ہے ۔ ایسے میں بہتر یہ ہوگا کہ نئی سہلوت کے شروع ہونے سے پہلے آپ بھی اپنے نزدیکی شفا خانوں کی جانکاری حاصل کرلیں ۔ بزرگ شہریوں کیلئے یہ سہولت ان کے گھروں پر دینے کی بات بھی چل رہی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہو پایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.