صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عیسائیوں کے پروگرام کیخلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج 

گجرات کے احمد آباد میں عیسائی اقلیت مذہبی اجلاس کو روکنے کی کوشش،چرچ کی  صفائی کے بعد اجازت

1,522

احمد آباد : گجرات میں عیسائیوںکو اپنے ایک پروگرام سے پہلے اس کے منعقد کرنے والوں کو وشوہندو پریشد جیسے مقامی شدت پسند تنظیم کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تنظیم کا کہنا ہے کہ پروگرام کے انعقاد سے پہلے مقامی چرچ کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ مذکورہ پروگرام تبدیلی مذہب کیلئے منعقد نہیں کیا جارہا ہے ۔ دوروزہ پروگرام جمعرات اور جمعہ کے دن ہونا ہے ۔ حالانکہ اس معاملہ میں تنازعہ کو بڑھتا دیکھ منتظمین کے نمائندوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام محض مقامی عیسائیوں کا اجلاس ہے ۔ اس میں ان لوگوں کیلئے دعا کی جائے گی جو کیرالا سیلاب میں مارے گئے ۔ ’برسو‘ نام کا یہ پروگرام احمد آباد کے منی نگر میں مکت جیو سبھا گار میں ہوگا ۔یہاں ایک بڑی عیسائی آبادی رہتی ہے ۔ جیسس مشن چرچ کے پادری منا پرساد گپتا نے بتایا کہ پروگرام کے لئے بکنگ قریب دو ماہ قبل ہی کرلی گئی تھی ۔ مگر منگل کو کچھ مقامی ہندو تنظیم کے افراد پروگرام کی جگہ پر احتجاج کرنے لگے ۔ تنازعہ کو بڑھتا دیکھ ہم نے پروگرام ہال کے مالک کو بلایا اور پروگرام کی تفصیل کی جانکاری دی ۔ پروگرام کے منعقد کرنے والے گپتا نے آگے بتایا کہ قریب ۵ ؍ سو افراد پروگرام میں شریک ہوں گے جس میں پادری ایلوِن تھامس بھی شامل ہو ں گے اور شریک اجلاس افراد کو خطاب کریں گے ۔ پروگرام کی تفصیل ہم نے پروگرام ہال کے مالک کو قبل ہی دے دی تھی ۔ انڈین ایکسپریس نے جب منی نگر کے شری سوامی ناراین گڑھی سنستھان سے متعلق سوامی بھاگوت پریا داس و ہال کے مالک سے رابطی کیا تو انہوں نے بتایا کہ ’وشو ہندو پریشد اور ہندو منچ کے نمائندوں مجھ سے شکایت کرنے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کیوں کہ عیسائی پروگراموں میں تبدیلی مذہب ہوتا ہے ،مگر میں نے انہیں بتایا کہ سوامی نارائن بھگوان نے کشادہ خیالی سے اظہار کرنے کیلئے کہا ہے ، کیونکہ ہم سب انسان پہلے ہیں ۔ میں نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ پروگرام میں کوئی تبدیلی مذہب نہیں ہونے جارہا ہے‘۔ اس کے علاوہ گجرات وشو ہندو چیف اشول راول نے اس معاملے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مخالفت کا حصہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ’ہم کسی بھی پروگرام کے خلاف نہیں ہیں جو ان کے احاطہ میں ہو رہا ہے‘ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.