صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مدھیہ پردیش میں ایمرجنسی کے دوران جیل گئے لوگوں کی پینشن روکنے کے حکومت کے فیصلے کا ہم استقبال کرتے ہیں : سچن ساونت

1,260
سچن ساونت نے مدھیہ پردیش حکومت کے ایمرجنسی میں مقید لوگوں کے پینسن رد کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا

ممبئی: ایمرجنسی کے دوران جیل گئے لوگوں کو پینشن دینے کا فصیلہ جدوجہد آزادی ومجاہدین آزادی کی قربانیوں کی توہین تھی ۔ مدھیہ پردیش کی سابقہ بی جے پی حکومت نے آر ایس ایس کے سویم سیوکوں کو فائدہ پہونچانے کے لئے پینشن کی یہ اسکیم شروع کی تھی ۔ مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت نے پینشن کی اس اسکیم کو روکنے کا فصیلہ کیا ہے ۔ ہم اس فصیلے کا استقبال کرتے ہیں ۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سچن ساونت نے کہی ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی جنگ آزادی میں کوئی بھی حصہ داری نہیں تھی ، بلکہ اس کے برخلاف یہ سنگھ سے جڑے لوگ انگریزوں کی چاپلوسی کررہے تھے ۔ لیکن اب یہ دیش بھکتی کا بازار گرم کر کے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سابق حکومت کا ایمرجنسی کے دوران جیل گئے لوگوں کو پینشن دینے کا فیصلہ صریح طور پر جدوجہد آزادی میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو کم آنکنے اور سنگھ کی اہمیت کو بڑھانے کی ایک کوشش تھی ۔ سچن ساونت نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں جدوجہد آزادی کے مجاہدین کے اہلِ خانہ کو مکانات دینے کا فیصلہ تین سال قبل لیا تھا ، لیکن آج تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔
اس سے مجاہدین آزادی کے تئیں بی جے پی کی سوچ سامنے آجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی حمایت کرکے اس وقت کے سرسنگھ چالک بالا صاحب دیورس نے معافی مانگی تھی ۔ اس لئے سنگھ کے لیڈران یا کارکنان کو پینشن لینے کا اخلاقی حق نہیں تھا ۔ جبکہ سماج وادی ودیگر نظریات کے حاملین جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی تھی ، انہوں نے پینشن لینے سے انکار کردیا تھا ۔ اس لئے پینشن کی یہ اسکیم صرف اور صرف سنگھ کے سویم سیوکوں کے لئے ہی تھی ، یہ ثابت ہوتا ہے ۔ اس لئے مہاراشٹر حکومت نے بھی جب پینشن دینے کا یہ فیصلہ لیا تھا ، تو کانگریس پارٹی نے اس کی مخالفت کی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.