تیز رفتار وزیر اعلیٰ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ۱۳ ؍ ہزار کا جرمانہ بقایہ
بیٹگری ڈیسک
ممبئی : ممبئی عظمیٰ کے ٹریفک پولس محکمہ نے ٹریفک قوانین کی پرواہ نہیں کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کے مقصد سے اطلاعاتی تکنیک کا استعمال کرکے جرمانہ وصولنے کیلئے ای چالان کا استعمال شروع کیا ہے ۔ لیکن ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ممبئی کے شہریوں نے جرمانے کی کروڑوں کی رقم ادا ہی نہیں کی ہے ۔آر ٹی آئی کارکن شکیل احمد شیخ نے ایم ٹی پی ایپ پر جاکر بہت سی اہم شخصیات کی گاڑیوں جنہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہیں کیا ،اس کی فہرست تیار کی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیکیلئے جرمانہ نہیں بھرنے والوں کی فہرست میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ،وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے ،ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے ،یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے ،اداکار سلمان خان جیسی ہستیاں شامل ہیں۔جنوری ۲۰۱۸ سے اگست ۲۰۱۸ تک وزیر اعلیٰ کی دو گاڑیوں نے ۱۳ ؍مرتبہ رفتار کے حدود کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے ۔رفتار کی حد ،سگنل توڑنا ،نو انٹری میں گاڑی چلانا ،زیبرا کراسنگ کو پار کرنے جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ممبئی کے شہریوں کے پاس سے ٹریفک پولس کو کل ۱۱۹ چالان کی رقم وصول کرنا باقی ہے ۔
کس پر کتنا جرمانہ باقی ہے :
(۱)وزیر اعلیٰ دیویندر فڑ نویس گاڑی نمبر MH 01 CP 0038
(۱) ۱۲ ؍جنوری ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبر MTPCHC1800050440
(۲)۱۳ ؍جنوری ۲۰۱۸ رفتار کی حدکی خلاف ورزی۔جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800052661
(۳)۲۵ ؍اپریل ۲۰۱۸رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800371702
(۴)۲۸ ؍اپریل ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبرMTPCHC1800404695
(۵)۲۰ ؍مئی ۲۰۱۸رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبر MTPCHC1800529303
(۶)۲۱ ؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبرMTPCHC1800534675
(۷)۲۳؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبرMTPCHC1800547320
(۸ )۳۱ ؍مئی ۲۰۱۸رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ، چالان نمبرMTPCHC1800599682
(۲ )وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ،گاڑی نمبر MH 01 CP 0037
(۱) ۲۲ ؍اپریل ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔ جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800362931
(۲)۲۸ ؍اپریل ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800397140
(۳)۲۱ ؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800436506
(۴) ۳ ؍جون ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار،چالان نمبر MTPCHC1800615306
(۵ )۱۲ ؍اگست ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی۔جرمانے کی رقم ایک ہزار ،چالان نمبر MTPCHC18009112441
کل جرمانے کی رقم ۱۳ ؍ہزار روپئے
راج ٹھاکرے گاڑی نمبر MH 46 J 9۔۲۸ ؍فروری ۲۰۱۷ ۔فینسی نمبر پلیٹ کیلئے جرمانہ ایک ہزار ،زیبرا کراسنگ سے پہلے گاڑی نہیں روکنے کے دو سو روپئے ۔
ارباز خان فلم پروڈیوسر گاڑی نمبر MH 02 BY 2727
(۱) ۲۳ ؍جنوری ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۲)۱۰ ؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۳)۳۱ ؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۴) ۲۱ ؍جولائی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
کل جرمانے کی رقم چار ہزار روپئے ۔
آدتیہ ٹھاکرے ۔گاڑی نمبر MH 02 CB 1234
(۱) ۱۰ ؍دسمبر ۲۰۱۶ زیبرا کراسنگ سے پہلے گاڑی نہیں روکنا ۔جرمانے کی رقم دو سو روپئے
(۲)۸ ؍جنوری ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۳) ۲۳ ؍جنوری ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۴)۱۱ ؍مارچ ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۵)۲۹ ؍اپریل ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۶)یکم مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ایک ہزار روپئے
(۷)۳ ؍مئی ۲۰۱۸ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ۔جرمانے کی رقم ہزار روپئے
کل جرمانے کی رقم چھ ہزار دو سو روپئے ۔
کپل شرما ،گاڑی نمبر MH 04 FZ 770جرمانے کی رقم دو ہزار روپئے ۔وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے پر رفتار کی حد کی خلاف ورزی کیلئے ایک ہزار جرمانے کی رقم بقایہ ہے ۔گاڑی ان کے بیٹے امیش کی ہے جس کا نمبر MH 06 BE 4433ہے۔آر ٹی آئی کارکن شکیل احمد شیخ کے مطابق جب ابتک ممبئی ٹریفک پولس کیلئے وصولی کے ذریعہ بقیہ رقومات حاصل کرنا ممکن نہیں تو اب تک ممبئی عظمیٰ ٹرانسپورٹ محکمہ نے کوئی دوسری ٹھوس کارروائی کیوں نہیں کی یا کوئی دوسرا طریقہ کیوں نہیں اپنایا ۔وزیر اعلیٰ جیس اہم شخصیات جرمانہ کی بقایہ رقم ادا نہیں کرتے تو عام لوگوں سے کیسے بہتری کی امید کیونکر کی جاسکتی ہے ۔اس سلسلے میں ممبئی عظمیٰ پولس اسسٹنٹ کمشنر ،ٹرانسپورٹ محکمہ کو خط لکھ کر مانگ کی ہے کہ جتنی بھی بقایہ جرمانہ کی رقمیں ہیں جلد سے جلد وصول کیا جائے اور وصول کرنے کیلئے ٹھوس طریقہ کار اپنانے کاانتظام کیاجائے۔