صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعلیٰ راحتی فنڈ سے مزدوروں اور تارکین وطن کے لئے ۵۵؍کروڑ روپئے جاری

212,587

ممبئی : مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تارکین وطن اور مزدوروں  کو ان کے اپنے  آبائی وطن اور دیگرریاستوں میں بھیجنے اوردوسرے صوبوں میں پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے لوگوں کو واپس لانے کے لئے سفری انتظامات اور ان کے اخراجات کے لئے منظوری دی ہے ۔

وزیر اعلی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن اور مزدوروں کو ان کے آبائی وطن بھیجنے اورمہاراشٹر کے لوگوں کو باہر سے لانےکے لئے۷۵۔۵۴کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔

اپنے ایک اعلانیہ میں بتایا کہ مہاراشٹر سے اب تک۳۵؍ ٹرینیوں کے ذریعہ ۴۲؍ہزار تاکین وطن اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔اسی کے ساتھ مہاراشٹر اسٹیٹ مہامنڈل کی بسوں کے ذریعہ بھی ان مزدوروں کو ان کی ریاستی سرحد پر پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق تمام فنڈ ریاست کے ۳۶؍اضلاع کے ضلع کلکٹروں کی زیر نگرانی چلنے والے بنک اکاونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ممبئی شہر کے لئے۹۶۔۱۲؍کروڑ روپئے جبکہ مضافات کے اضلاع کے لئے۱۰؍،۱۰؍ کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں ۔

خبر کے مطابق یہ فنڈ’’وزیر اعلی راحتی فنڈ‘‘ سے جاری کیے گئے ہیں ۔ اس فنڈ کو جاری کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کی جانب سے تمام ضلع کلکٹروں کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہے کہ اس فنڈ کو شہر میں پھنسے ہوئے مزدور اور تارکین وطن کے لئے استعمال کیا جائے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ مہامنڈل ٹرانسپورٹ نے پونہ ، ممبئی اور ناسک سے مزدوروں کو ان کے وطن کی سرحدوں تک چھوڑنے کے لئے خصوصی ایس ٹی بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.