صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر صحت کا دوسری مرتبہ ہنگامی دورہ مالیگاوں کی حالت انتہائی تشویشناک

208,264

ناسک : ناسک ضلع کے صنعت پارچہ بافی کا شہر مالیگاوںان دنوں کرونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہے یہاں کے لوگوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے وائرس کے انفکشن اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اب صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی ۔ اس طرح کا اظہار خیال کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور وباء پر تشویش کا اظہارگورنمنٹ ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کرتے ہوئے ریاستی  وزیر صحت ٹوپے نے مختلف اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ نمونیا سمیت دیگر ٹیسٹوں کے لئے ایکس رے اہم ہیں اور مناسب علاج کی سمت کا تعین کرنے کے لئے یہ رپورٹ ٹیلی ریڈیولاجی کے توسط سے ایک ماہر ڈاکٹر کے پاس بھیجا جائے ۔ مریض کوضروری طبی امدادکے ذریعہ دی جانے والی تشخیص اور علاج فوری طور پرملنا چاہئے ۔ اس شہر میں ٹیلی میڈیسن کا انتظام کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی اسپیشل ٹاسک فورس کی مدد سے ماہر ڈاکٹر مریضوں کو ضروری علاج کے بارے میں مشورے اور رہنمائی  کرتے ہوئے وزیر صحت ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ کرونا سمیت تمام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اس کے ذریعے راحت ملے گی ۔

مالیگاؤں میںکرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے پیش نظر، انتظامیہ نے شہریان  کے لئے عوامی نمائندوں کی مدد سے احتیاطی تدابیرکامنصوبہ بنایا ہے جس کے  حج ہاؤس(صابر ستار ٹاون ہال) اور ایم ایس جی  کالج میں آکسیجن لائن لی گئی ہے ۔ کالج میں صحت سے متعلق تمام سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نئے ڈاکٹروں ، نرسنگ عملہ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے نئے اسپتال کی توسیع پر زور دیا جارہا ہے ۔

کرونا کے متعلق نئی ہدایات رہنما خطوط کے مطابق ، مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو مائکروسکوپی کے ذریعہ تشخیص کرکے مریض کی علامات کا مطالعہ کرکے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ اس سے مریضوں کو بڑی راحت ملے گی ۔ اسپتالوں میں کرونا کے انفکشن کو روکنے کے لئےتمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی جائے گ۔۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایکس رے مشینیں اور ضروری سامان مہیا کرنے پر بھی وزیر صحت  کے مطابق زور دیا جائے گا۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی (این آئی وی) 24 لیبارٹری سے روزانہ 300 ٹیسٹ رپورٹس حاصل کرے گا ، اور اگلے دو دن میں دھولیہ میں ایک نئی لیبارٹری شروع کی جائے گی جو کہ روزانہ۴۵۰؍ رپورٹ دینے کی صلاحیت رکھے گی۔ اس لیباریٹری کے جاری ہونے پرمالیگاؤں  سے جانے والی جانچ رپورٹ میں دیر نہیں ہوپائے گی اور بر وقت مریضوں کا تشخیص کرکے علاج کیا جائے گا۔

شہر مالیگاوں کے پرائیوٹ اسپتال جاری کیے گئے ہیں جہاں صرف او پی ڈی جاری ہے لیکن ابھی تک آئی پی ڈی جاری نہیں کی گئ ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ایسے اسپتالوں کی فہرست متعلقہ  افسران کے سپرد کردی گئی ہے ۔ موبائل وین کے ذریعہ صحت کی خدمات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹروں کی کافی تعداد دستیاب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ  جن طبی ملازمین کو جو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں اس میں فلت پائے جان ے پر ایسے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

اس میٹنگ میں ریاستی وزیردادا بھسے ، ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل ، ڈویژنل کمشنر راجارام مانے ، ناسک رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس چیرینگ ڈورجی ، ضلعی کلکٹر سورج مانڈھارے ، ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی) ڈاکٹر آرتی سنگھ ، کے ساتھ مختلف محکموں کے افسران اور عہدیدار بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.