صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں کورونا کی نئی علامات کا ظہور ، ذائقہ اور بو کا احساس ختم ہوجانا بھی اس وبا کی علامت

267,585

ممبئی: ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ممبئی کورونا کے لئے ہاٹ پاٹ زون بن گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریاستی حکومت کے درد سر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ابھی تک کرونا کی عام علامات میں سردی ، بخار ، کھانسی ، سانس لینے میں تکلیف اور کمزوری شامل ہیں۔

اگر ایسی علامات روشنی میں آتی ہیں تو ، فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ، کسی بھی چیز کے منہ میں رکھنے کے بعد ذائقہ کا احساس نہ ہونا، خوشبو اور بد بو کا احساس ختم ہو جانا بھی کورونا کی علامتوں میں شمار کیا گیا ۔ مگر اب ممبئی میں بہت سے مریضوں میں بھی گیسٹرو جیسی علامات پیدا ہوئیں ہیں۔

بارش کے موسم میں وبا ئی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ نزلہ ، کھانسی ، بخار عام بیماریاں ہیں۔ یہ معدے اور َڈینگی  سے بھی وابستہ ہے۔ ایسی صورتحال میں ، اب جب کورونا آگیا ہے تو ، زیادہ دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹروں  کا کہنا  ہے کہ کرونا کے بہت سارے مریضوں میں بھی پیٹ خراب ہونا اور تھکاوٹ جیسی علامات پائی جا رہی ہیں ۔ لہذا مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص میں اس طرح کی علامت پائی جارہی ہو تو بناء غفلت کے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.