صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ونچت بہو جن اگھاڑی کے دو سابق ایم ایل اے کی شرد پوار کی کرشماتی شخصیت سے متاثر ہوکر این سی پی میں شمولیت

285,781

5736

ممبئی: ان مہاراشٹر سرکار کورونا کے ساتھ حال ہی میں آئے نسرگ طوفان سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی اور متاثرہ علاقوں کی باز آباد کاری میں مصروف ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی کے سر پرست شرد پوار نے بھی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اور مہا وکاس اگھاڑی میں شامل وزراء کو کئی اہم مشورے دیتے ہوئے ان کی حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے ۔

این سی پی سربراہ کو سیاسی ماہرین کنگ میکر کا لقب دیتے ہیں اور ان کی سربراہی کو لیڈران تسلیم بھی کرتے ہیں ۔ کورونا اور نسرگ طوفان کے بعد ایک طرف جہاں شرد پوار ریاستی حکومت کی نگرانی کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے لائحہ عمل بھی طئے کرنے میں مصروف ہیں ۔ این سی پی کی مضبوطی کے لئے مہاراشٹر بھر میں اپنے اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت بھی کروا رہے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نئی پیش رفت کرتے ہوئے شرد پوار کی شخصیت سے متاثر ہوکر  ونچت بہوجن اگھاڑی کے سابق ایم ایل اے بلی رام شیرسکر اور ہری داس بھدے نے این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ان کی شمولیت جہاں این سی پی کے لئے فائدہ مند ہوسکتی ہے وہیں پرکاش امبیڈکر کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.