صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پچھڑے طبقات طلبہ کی فری شپ اور اسکالرشپ جاری کرنے کے اقدامات کریں

محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جئے شری سون کائوڑے کی افسران کو ہدایت

1,271

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) شیڈول کاسٹ شیڈول ٹرائپ اینڈ ادر بیک ورڈکلاس ویلفیئر ڈائریکیٹر پونہ کی جانب سے آج ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پسماندہ اور پچھڑے طبقات کے لئے جاری اسکیمات کا جائزہ لیا گیا یہ میٹنگ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جے شری سونکائوڑے کی صدارت میں ڈپٹی ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں منعقد کی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں جالنہ پربھنی بیڑ اورنگ آبادکے علاوہ دیگر اضلاع کے اعلی افسران موجود تھے تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں حکومت کی جانب سے شیڈول کاسٹ شیڈول ٹرائپ کے علاوہ دیگر پچھڑے طبقات کے لئے مختلف اسکیمات جاری کی جاچکی ہیں ان اسکیما ت کے لئے آج ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔

میٹنگ میں ٹانڈا بستی سدھار اسکیم یشونت رائو چوہان ہائوسنگ اسکیم آشرم شاڑا اور اسکالرشپ اسکیم کے علاوہ حکومت کی دیگر اسکیمات کا جائزہ لیا گیا میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جئے شری سونکائوڑے نے افسران کو ہدایت دی کہ طلباء کی اسکالرشپ جاری کرنے سے متعلق فوری اقدامات کئے جائیں اسی طرح کالج کے طلبہ کو فری شپ دینے سے متعلق کاروائی کی جائے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے میٹنگ کے دوران جالنہ پربھنی بیڑ اور اورنگ آباد اضلاع میں حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا حکم دیا اس موقع پر ایس ایس سیل کے بل بھیم شندے ای ایل مالوتکر کے علاوہ پربھنی جالنہ بیڑ اور اورنگ آباد کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.